لاہور: شہدائے پشاور کی پہلی برسی پر ایم ایس ایم کی خصوصی تقریب

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔ تقریب کے شرکا نے کہا کہ آپریشن ضرب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائے جانے اور ہمارے بچوں کے قاتلوں، معاشی دہشتگردوں پر پاکستانی کی زمین تنگ کر دینے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے پہلی برسی آنے سے قبل ہمارے معصوم پھولوں کو مسلنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا۔ دہشت گرد زمانہ غار کو واپس لانا چاہتے ہیں، پاکستان کے 20 کروڑ عوام متحد ہو کر ان مٹھی بھر انسانیت کے دشمن عناصر کا راستہ روکیں۔


Candle Light Vigil to Pay Tribute to Martyrs to APS Peshawar Organized by MSM Lahore at Liberty Round About.

Posted by Irfan Yousaf on Wednesday, December 16, 2015

تبصرہ

Top