لاہور: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام محفلِ سماع کا انعقاد

سابق صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور محمد شہزاد قادری کے تعاون سے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صفہ ہال میں عظیم الشان محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری المدنی، منہاج القرآن انڈیا کے صدر سید نادِ علی، رہنما منہاج القرآن انڈیا کان پور عبدالحمید چاند، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، علماء و مشائخ عظام، قائدین تحریک منہاج القرآن کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد محفل میں شریک تھی۔

محفل سماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ معروف قوال شہباز حسین اور فیاض حسین نے ساتھیوں کے ہمراہ قوالیاں پیش کیں۔ انہوں نے دم ہما دم علی علی، پکارو شاہ جیلاں کو پکارو اور تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا جیسے کلام پیش کیے۔ قوالیوں پر سامعین وجد سے جھومتے رہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور، شہزاد قادری اور ان کی پوری ٹیم کو محفلِ سماع کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ شیخ الاسلام نے شہباز حسین اور فیاض حسین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی اور کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

 


محفل سماع

محفل سماع زیر اہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگکلام : ذرے اس خاک کے تابندہ ستارے ہوں گےقوال: شہباز حسین، فیاض حسین

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Tuesday, December 29, 2015

تبصرہ

Top