تحریک منہاج القران لاہور کے زیراہتمام تقریب تقسیم ایوارڈز و عشائیہ

مورخہ: 13 مئی 2018ء

تحریک منہاج القران لاہور کے زیراہتمام تقریب تقسیم ایوارڈز و عشائیہ مؤرخہ 13 مئی 2018 بروز اتوار، شام 7 بجے، مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، امیر لاہور حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، ناظم ویلفیئر انجینئر ثناء اللہ خان، نائب امیر لاہور حفیظ اللہ جاوید، حاجی محمد حنیف قادری، محمد اصغر ساجد، مرزا ندیم بیگ، راجہ محمود عزیز، خالد سعید غنی اور چوہدری محمد ریحان صادق بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں موبائل میڈیکل یونٹ کا تعارف کروایا گیا، جو لاہور کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ایک منی ہسپتال کا کام دے گا۔ یہ میڈیکل یونٹ بہت جلد لانچ کر دیا جائے گا۔

تقریب کے آخر پر ڈونرز کو خدمت خلق ایوارڈز اور خدمت دین ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Minhaj Welfare Foundation Lahore Mobile Medical Unit

تبصرہ

Top