دبئی: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے تقریب

Program 72 Quaid day

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دبئی میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کیک کاٹ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ منہاج القرآن کے عہدیداران نے قائد محترم کی زندگی پہ نہایت نفیس اور مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔ رفقاء نے اس موقع پر اپنی محبتوں اور عقیدتوں کا اظہار کیا اور تجدید عہد وفا کا عظم کیا۔

دعا سے قبل عبدالقیوم نیک محمد نے مہمانوں کو تحائف دے کر شکریہ ادا کیا اور حاضرین کو حضور شیخ الاسلام کی حیات مبارکہ پر منہاج القرآن کا پیغام دیا۔

Program 72 Quaid day

Program 72 Quaid day

Program 72 Quaid day

Program 72 Quaid day

Program 72 Quaid day

Program 72 Quaid day

Program 72 Quaid day

تبصرہ

Top