ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز 2023ء کی اختتامی تقریب

Diploma in Quran Studies Closing ceremony

ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز 2023ء کی اختتامی تقریب مرکز منہاج القرآن پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت بریگیڈیئر اقبال احمد خان نائب صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی۔

23 دسمبر 2023 سے شروع ہونے والے دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز میں ملک بھر سے شرکاء نے فزیکل اور آن لائن شرکت کی۔ شرکائے ڈپلومہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن اس دور میں علم کی عظیم خدمت کر رہی ہے اور وہ علوم جو مدارس کی چار دیواری میں بند تھے وہ عامۃ الناس کی دہلیز تک پہنچائے، ای پی ڈی کے تمام اساتذہ نے جانفشانی سے تدریس کی۔

نائب صدر تحریک منہاج القرآن برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ موسم کی سختی کے باوجود شرکاء کا دلجمعی کے ساتھ ڈپلومہ مکمل کرنا انتہائی خوش آئند عمل ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر نظامت ای پی ڈی حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے تمام شرکاء کو ڈپلومہ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آئندہ زندگی میں علوم قرآنیہ کے اس نور کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کریں۔

تمام شرکاء میں ڈپلومہ کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ علامہ محمد سرفراز قادری کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

Top