شہر اعتکاف 2024: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شہرِ اعتکاف کے پہلے روز کی تربیتی نشست سے خطاب

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف کے پہلے روز کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کا نفس دنیا سے بیزار ہوجائے اور جن کا دل دنیا سے بے رغبت ہو جائے، اُنہیں سکون حقیقی کی دولت مل جاتی ہے۔ حضرت رابعہ بصری سے پوچھا گیا جوع کیا ہے؟ فرمایا: نفس کا ہر طرح کی لذات اور خواہشات سے پاک ہو جانا جوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب دنیا تم سے ناراض ہو تو سمجھ جاؤ خدا راضی ہے اور جب دنیا راضی ہو تو سمجھ جاؤ کہ خدا ناراض ہے، جب دنیا تنگ دست ہو جائے تو سمجھ جاؤ رب کی بارگاہ کشادہ ہے۔ خدا کی تقسیم پر راضی رہا کریں، جو خدا کی تقسیم پر راضی ہوجاتے ہیں وہ قلبی راحت اور سکون کے مالک ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزرگانِ دین فرماتے ہیں: جس شخص کا نفس دنیاوی خواہشات کی بھوک برداشت کرنے کے قابل ہوگیا، اسے تواضع و انکساری مل جاتی ہے اور جس کو تواضع و انکساری مل جائے، اُسے گریہ زاری اور آہ و بکا نصیب ہوگئی اور جسے گریہ زاری اور آہ و بکا نصیب ہوگئی تو سمجھ لیں کہ اسے معرفت الٰہی مل گئی۔ تربیتی نشست میں معتکفین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

تبصرہ

Top