شہر اعتکاف 2024: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شہرِ اعتکاف میں ’’تاریخ تصوف اور تعلیمات صوفیاء‘‘ کے موضوع پر تربیتی نشست سے خطاب

اسلامی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے والے کو صوفی کہتے ہیں: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

اسلامی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے والے کو صوفی کہتے ہیں: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شہرِ اعتکاف میں ’’تاریخ تصوف اور تعلیمات صوفیاء‘‘ کے موضوع پر تربیتی نشست سے خطاب

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے والے کو صوفی کہتے ہیں۔ دینی تعلیمات کی روشنی میں اپنے آپ کو ظاہری و باطنی آلودگی سے اُجلا کرنے کا نام تصوف ہے۔ جس طرح حضور تاجدارِ کائناتﷺ کے دورِ مبارک میں ہر صحابی عربی جانتا تھا لہذا اعراب کی ضرورت نہ تھی اسی طرح آقا کریمﷺ کے دور میں ہر صحابی صوفی تھا لہذا ان کے لیے الگ سے لفظ صوفی استعمال کرنے کی ضرورت نہ تھی۔ جو لوگ تصوف پر سوال اٹھاتے ہیں کہ لفظ ’’تصوف‘‘ قرآن یا حدیث میں کیوں نہیں ہے تو ان کا تصوف کو سمجھنے کے لیے یہ سوال ہی غلط ہے، دین کے بہت سارے ایسے معاملات ہیں جن کا قرآن و حدیث میں واضح ذکر موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تصوف اور تعلیمات تصوف قرآن وحدیث سے ثابت ہیں، قرآن و حدیث سے جو کچھ باہر ہے وہ تصوف نہیں ہوسکتا اور جو کچھ تصوف ہے وہ قرآن و حدیث سے باہر نہیں ہوسکتا۔ جس طرح ہر مضمون کا پروفیسر اس مضمون کا ماہر نہیں ہوتا اسی طرح صوفیاء میں بھی کچا پکا سودا بیچنے والے لوگ بھی موجود بھی ہیں اور سچے ماہر لوگ بھی موجود ہیں۔ جس طرح غلط لوگوں کی مثال دے کر اس سبجیکٹ کو رد نہیں کیا جاسکتا اسی طرح کسی کمزور آدمی کا نام لے کر سائنس آف تصوف کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ تصوف سے مراد ایسے متواتر اصول ہیں جن سے ظاہری اور باطنی اعمال کو درست کیا جاتا ہے۔ قرونِ اولیٰ میں لفظ تصوف عام نہیں تھا لیکن ہر کوئی صوفی تھا، آج لفظ تصوف تو بہت استعمال ہوتا ہے لیکن صوفی کوئی کوئی ہے۔ صوفیاء وہ لوگ ہیں کہ جن کے دل ہر وقت اللہ کی حضوری میں پہلی صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی نے اپنی 40 سالہ تعلیمات میں ہمیں وہ تصوف سمجھایا ہے جو براہِ راست قرآن و حدیث سے میسر آتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اہلِ تصوف، صوفیاء کی تعلیمات اور بزرگان دین کے مقام و مرتبہ کو سمجھنے، ان کا احترام کرنے اور ان کی سنگت و صحبت سے اپنا دین سیکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

تبصرہ

Top