شہر اعتکاف 2009: پانچواں دن

تحريک منہاج القرآن کے 19 ويں سالانہ شہراعتکاف ميں پانچویں دن کا آغاز نماز فجر کے ساتھ ہوا۔ اس سے پہلے گزشتہ شب منہاج القرآن يوتھ ليگ کي تيسري سالانہ محفل نعت نے حاضرين ميں اپنا رنگ جما ديا تھا۔ محفل نعت ميں ملک بھر سے منہاج يوتھ ليگ کي تنظيمات کے منتخب نعت خواں حضرات کے علاوہ قاري مشتاق انور اور ديگر معزز مہمانوں نے بھي شرکت کي۔ محفل نعت میں پاکستان ہاکي ٹيم کے کھلاڑيوں نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں کپتان ذيشان اشرف، رائٹ ہاف عرفان علي، سنٹر ہاف فريد احمد، سجاد انور اور گول کيپر عمران شاہ شامل ہیں۔

محفل نعت ميں شب بارہ بجے شيخ الاسلام کے پوتے حماد مصطفيٰ قادري کا ويڈيو کلپ بھي دکھايا گيا۔ يہ ويڈيو کلپ يوکے کے ايک پروگرام کا تھا، جس ميں انہوں نے اپني خوبصورت آواز ميں تلاوت کلام پاک کي سعادت حاصل کي۔ اس پروگرام ميں عالم اسلام کے معروف قاري سيد صداقت علي بھي سٹيج پر موجود تھے۔

منہاج يوتھ ليگ کي محفل نعت ميں شب ايک بجے قاري مشتاق انور نے اپني سحر انگيز تلاوت سے ماحول کو سحر زدہ کر ديا۔ منہاج يوتھ ليگ کي محفل نعت رات گئے تک جاري رہي۔ طاق رات کي مناسبت سے ہزاروں معتکفين بھي پروگرام کے آخر تک محفل ميں موجود رہے۔

وي آئي پي افطار ڈنر

شہراعتکاف ميں 24 رمضان المبارک کو وي آئي پي افطار ڈنر کا اہتمام کيا گيا۔ افطار ڈنر ميں ملک بھر سے معزز علماء و مشائخ، سياسي، سماجي شخصيات، وکلاء اور صحافي موجود تھے۔ پاکستان ہاکي ٹيم کے سابق کپتان اور سٹار سنٹر ہاف محمد ثقلين اور ٹيسٹ کرکٹر عمران فرحت کے والد فرحت صديقي نے بھي خصوصي طور پر شرکت کي۔ ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي، نائب ناظم اعليٰ شيخ زاہد فياض اور تحريک کے ديگر مرکزي قائدين نے معزز مہمانوں کا استقبال کيا۔ نماز مغرب کے بعد معزز مہمانوں کو شہر اعتکاف کےبارے ميں بريفنگ دي گئي۔

فرحت صديقي جو پنجاب يونيورسٹي لاء کالج ميں شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کے ہوسٹل دور ميں ہوسٹل سپرنٹنڈنٹ تھے۔ افطار ڈنر ميں انہوں نے شيخ الاسلام کے حوالے سے اپني يادوں کو تازہ کيا۔

شہراعتکاف سے۔ ۔ ۔ ۔ ايم ايس پاکستاني
معاون: محمد نواز شريف

تبصرہ

Top