ٹرینگ کیمپ برائے معلمین عرفان القرآن کورس

امسال بحمدہ تعالیٰ تصدق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اعتکاف 2009ء کا انعقاد ہوا۔ اس میں تحریک منہاج القرآن کے فورمز نے مختلف تربیتی روحانی و اصلاحی پروگرام شرکاء اعتکاف کے لیے ترتیب دیے۔ اس طرح نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قرآن فہمی کے بنیادی اصول و ضوابط اور تجوید وگرائمر سے آگاہی کے لیے عرفان القرآن کورس ٹرینگ کیمپ برائے معلمین کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تقریبا 40 کے قریب شرکاء نے شرکت کی۔ تمام شرکاء عرفان القرآن کورس جو کہ ماسٹر لیول کی تعلیم کے حامل تھے کو بعد ازاں فیلڈ میں عرفان القرآن کورس کے عظیم پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے ان کی تربیت کی گئی۔ یہ کیمپ 12 ستمبر تا 20 ستمبر تک تھا اور 20 ستمبر کو اختتامی تقریب ہوئی جس میں نائب ناظم اعلیٰ محترم رانا محمد ادریس قادری، ناظم دعوت میاں عبدالقادر قادری اور نائب ناظم دعوت و انچارچ عرفان القرآن کورس حافظ محمد شریف کمالوی نے شرکت کی۔ مہمانوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور شرکاء و انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

Top