ناصر اقبال ایڈوکیٹ کے والد کی نماز جنازہ

تحریک منہاج القرآن لاء ڈیپارٹمنٹ کے لاء آفیسر ناصر اقبال ایڈوکیٹ کے والد گرامی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ہے۔ مرحوم کا گزشتہ روز انتقال ہوا تھا۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ شیخ الحدیث علامہ معراج الاسلام، قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور سٹاف ممبران کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں موجود تھی۔ جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دریں اثناء منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سمیت تحریک کی مرکزی نظامتوں کے سربراہاں اور قائدین نے ناصر اقبال سے تعزیت کی ہے۔ تحریک کے مرکزی قائدین نے نماز جنازہ کے بعد ناصر اقبال کے گھر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔ جس میں مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top