ہفتہ تقریبات: مقابلہ نعت اور انگلش تقریر

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں کل پاکستان ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز 9 فروری 2010ء کو مقابلہ حسن نعت اور انگلش تقریری مقابلہ ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں یہ تقریبات سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدکی گئی ہیں۔ انگلش تقریر بعنوان ’’Strategic Challenges Confronting Pakistan‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید خان (دفاعی تجزیہ نگار)، پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی (سرپرست تحریک منہاج القرآن خوشاب)، پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی (نائب امیر جماعت اہلسنت بلوچستان) اور ظہور احمد بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، کرنل (ر) محمد احمد، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن سہیل احمد رضا، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

کالج آف شریعہ کے معزز اساتذہ کرام میں وائس پرنسپل ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری، محمد الیاس اعظمی، نگران بزم منہاج پروفیسر عبدالقدوس درانی، ممتاز الحسن باروی، صاحبزادہ عتیق احمد حیدر، میاں محمد عباس نقشبندی، شبیراحمد جامی، سید افتخار حسین شاہ، رانا محمد اکرم قادری، غلام مجتبیٰ، صابر حسین نقشبندی، ظفر اقبال، مراد علی دانش اور محمد کاشف بھٹی بھی پروگرام میں موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد عثمان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید عبدالرؤوف شاہ نے پڑھی۔ تمام مقابلہ جات میں 100 سے زائد طلبہ و طالبات شرکاء نے حصہ لیا۔ مقابلہ حسن نعت میں جیوری کے فرائض ارشاد اعظم چشتی، قاری عنصر علی قادری اور شفیق حسین نظامی نے سر انجام دیئے عربی اور انگلش تقریر میں جیوری کے فرائض ڈاکٹر سلیم احمد صدیقی، پروفیسر علی عرفان اور پروفیسر وحید احمد نے سرانجام دیئے۔

جیوری کے نتائج کے مطابق مقابلہ حسن نعت میں صباء شفقت (اسلامیہ کالج برائے خواتین کینٹ لاہور) نے پہلی، خضر ذیشان (النعیمیہ قرات اکیڈمی اسلام آباد) نے دوسری اور محمد اشفاق (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انگلش تقریر میں یمنہ بی بی (علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور) پہلے نمبر پر رہیں، شعیب خان (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور) دوسرے نمبر پر جبکہ لبنیٰ بی بی(گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ اور طلبہ صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو ہمیشہ ایک مقصد دیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی بھی وہ بامقصد تعلیمی ادارہ ہے جہاں قدیم و جدید علم کا فروغ جاری ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منہاج یونیورسٹی کی ایک شاخ بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے میں بھی قائم کریں تاکہ وہاں کے طلبہ بھی اس عظیم مادر علمی سے فیضیاب ہوسکیں۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پرنسپل کالج آف شریعہ نے تمام مہمانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیشک پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن اہم بات یہ ہے ان بحرانوں کے ذمہ دار خود ہیں۔ آج عوامی پالیسیویوں کے خلاف کوئی اٹھ کھڑا نہیں ہوا، جب تک ہم خود گونگے بہرے رہیں گے تو اس وقت تک ہمارے لیڈر بھی ایسے ہی ملیں گے۔ جب عوام اپنی آنکھیں کھول لیں گے تو تب ہمارے حکمران بھی اپنی آنکھیں کھول لیں گے۔ اس کے علاوہ مسائل سے نجات حاصل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

تقریب سے بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید خان، ظہور احمد، پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی، پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، شیخ زاہد فیاض، کرنل (ر) محمد احمد، مفتی عبدلقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی اور سہیل احمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

پروگرام کے اختتام پر صدر بزم منہاج حافظ شکیل اکرم نے معزز شرکاء، ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے حصہ لینے والے طلبہ اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام کی انتظامیہ میں جنرل سیکرٹری بزم منہاج حافظ فرخ سوار، صدر میڈیا کمیٹی واحد نعیم مغل، مدثر محی الدین، محسن کمال، واجد نعیم مغل، حافظ محبوب عالم سعیدی، سعید خان، یامین مصطفوی، عاصم الیاس، ذوالقرنین نواز، اصغر علی رضوی، رضائے مصطفیٰ، حافظ نصیر الدین چشتی، عمیر وقاص، محمد منہاج الدین، نفیس علی، نفیس الحسن، مظہر علی شاہ اور باڈی بزم منہاج شامل تھے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض پروفیسر مجیب الرحمن نے ادا کیے۔

رپورٹ : واحد نعیم مغل (صدر میڈیا کمیٹی)
معاون : عاصم الیاس

تبصرہ

Top