سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام ہفتہ وار درسِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد القادری نے حضرت ِعثمان ِغنی رضی اللہ عنہ کے حالاتِ زندگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ امیرالمومنین ہونے کے باوجود ہمیشہ اپنے دسترخوان میں غرباء کو شامل کرتے۔ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے اس عمل کی مثال آج کے حکمرانوں میں ملنی ناممکن ہے حالانکہ یہ تمام حکمران مسلمان ہونے کے دعویدار بھی ہیں اور سرکاری اخراجات پر خوب حج اور عمرے بھی کرتے ہیں۔
یورپ میں پیدا ہونے والی نسل کے لئے دینی تعلیم اوراسلامی معلومات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ایسی معلومات کی بنیاد پر اس نسل کا تعلق دین اسلام کے ساتھ مزید پختہ اور مضبوط ہوتا ہے۔ بچوں کے لئے اسی اہم ضرورت سے آگاہی حاصل کر نے کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ نے اپنے مرکز میں زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ مناسک حج سے متعلق معلومات کے لئے مورخہ 20 جنوری 2014 کو میوزیم کا دورہ کیا۔
ادارہ منہاج القرآن روٹرڈیم مرکز ہالینڈ میں سالانہ تربیتی حج کیمپ کا انعقادمنعقد ہوا جس میں ہالینڈ کے تینوں بڑے شہروں سے رفقاء کے علاوہ دیگر مکاتب فکر اور حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے خوش نصیبوں نے شرکت کی۔
دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر کے مختلف پراجیکٹ کام کررہے ہیں جن کی وجہ سے امت مسلمہ کی اخلاقی اصلاح کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت بھی کی جارہی ہے ان منصوبہ جات کی تفصیل کا ذکر کرتے ہوئے حافظ اقبال اعظم نے مورخہ 04 اگست 2013 کو دی ہیگ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ میں بھی افطاری کا اہتمام ہوتا ہے جس میں قرب وجوار سے روزہ دار جوق در جوق شرکت کرتے ہیں اور افطاری کا انتظام سادہ اور پرتکلف کیا جاتا۔افطاری سے پہلے تلاوت قرآن الحکیم اور نعت شریف کا مختصر پروگرام، حاضرین کی روحانی افطاری معلوم ہوتی ہے جیسے ہی افطار کا وقت قریب ہوتا ہے تو باقاعدہ ختم شریف پڑھ کراللہ عزوجل کے حضور تفصیلی دعا پیش کی جاتی ہے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (روٹرڈیم) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 23 جولائی 2011ء کوایک چیئرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
گذشتہ دنوں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ اقبال اعظم نے ھالینڈ کا دورہ کیا سب سے پہلے ھالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر محترم مقصود بٹ سے ملاقات کی اور اس کے بعد نماز جمعہ کے اجتماع میں علامہ اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں قربانی اور آغوش پروجیکٹ کے متعلق سامعین کو MWF کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.