سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 08 مارچ 2018 کو بادالونا میں سالانہ محفل نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان الحاج شہباز قمر فریدی اور منفرد انداز سے شہرت پانے والے نقیب محفل صاحبزادہ تسلیم احمد صابری محفلِ نعت میں مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں سپین سے کثیر تعداد میں عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، رفقاء، وابستگان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں یکم اکتوبر 2010ء سے شروع ہونے والی Spanish زبان کی کلاس کامیابی سے جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کی تیسری کلاس ہے اس سے قبل ستمبر اور جون میں 2 کلاسیں مکمل ہو چکی ہیں۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جاری اس کلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی اپنی تدریسی خدمات رضاکارانہ طور پر سرانجام دے رہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے مورخہ 3 ستمبر 2010ء کو اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کی تفصیلات بتائیں اور اہل بارسلونا سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
مؤرخہ 30 اکتوبر بروز جمعرات کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلسِ عاملہ کا ہنگامی اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس میں صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، ناظم ویلفیئر محمد نواز کیانی، ناظم ممبر شپ حاجی محمد نذیر اداسی، ناظم مالیات ارشد محمود اور ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبا ل چوہدری نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.