سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ برلن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری 2022ء کو برلن میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ برلن کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیرِاہتمام 19 فروری 2022ء کو منہاج اسلامک سینٹر فرینکفرٹ پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں منھاج ویمن لیگ برلن نے کیک کاٹ کر اپنے قائد سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی نے بین المذاہب رابطہ کمیٹی کے تعاون سے (جس کی سربراہ ڈاکٹر برگٹاساسن ہیں) فرینکفرٹ کے سب سے بڑے چرچ (فرینکفرٹرڈم)، اس ڈوم کے بازو میں چوتھی منزل پر ایک شاندار کانفرنس مورخہ 31 مئی 2010ء کو منعقد کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے زیراہتمام تمام مراکز میں جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا، جن مراکز میں جگہ کی کمی رہی وہاں کے فرزندان تحریک نے شہر کے بڑے بڑے ہال بک کروا کر جشن آمد رسول کا اہتمام کیا تاکہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیملی سمیت اپنے آقا کے جشن مولود میں حاضری لگوا سکیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.