سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کارپی کی ٹیم نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کارپی کی عہدیداروں، کارکنان اور رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کارپی کی ٹیم نے چیئرمین سپریم کونسل کو کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی، جسے انہوں نے سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بریشیاء کی ٹیم نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی رہنماوں نے بریشیاء میں منہاج ویمن لیگ کی کارکردگی اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے منہاج ویمن لیگ کے کمیونٹی کردار بارے بھی بریفنگ دی۔ ملاقات میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکردگی کو سراہا۔
مودنہ (اٹلی) اور رجو ملیا یونیورسٹی کے زیراہتمام استنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلی ترکش اٹالین ’’پبلک اینڈ کرمنل لاء کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’’جمہوری سیکولر ملک میں دہشت گردی اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے قانونی تجاویز‘‘ تھا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن سسٹر لیگ اٹلی کی رہنما حفصہ علی (دختر چوہدری محمد علی بھاگت ناظم منہاج القرآن ایجوکیشن اٹلی) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی نمائندگی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ رجیو امیلیا کے زیراہتمام 22 جنوری 2017 کو اتوار کے روز کارپی کے کانگریسی ہال میں عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں اٹلی کے مختلف علاقوں سے خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کی فاضلہ اور منہاج یوپین کونسل کی صدر بشریٰ ریاض نے کانفرنس کی صدارت کی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن سسٹرز لیگ کارپی اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2014 کو منہاج اسلامک سنٹر میں پہلی تربیتی کلاس منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ایک کثیر تعدا میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سنٹر کارپی اٹلی پر سسٹرز لیگ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت انم عارف نے حاصل کی۔ اجلاس میں علاقے کی کثیر تعداد میں سسٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عائشہ علی بھاگت نے اجلاس کے اغراض ومقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہر دور میں معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (ریجو ایملیا ومودنہ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 20 اپریل 2012ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محفل کااہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مورخہ 24 جولائی 2008ء کو اپنے دورہ یورپ میں اٹلی پہنچے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، سینئر نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زہراہتمام کارپی میں آل اٹلی تنظیمات کا ورکرز کنونشن مورخہ 26 جولائی 2008 کو منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کنونشن کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے تمام شہروں میں نماز تراویح اور عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام سے پڑھائی گئیں۔ اس سلسلے میں مرکزی صدر مجلس شوریٰ محمد علی بھاگت اور صدر منہاج القرآن بریشیا دلدار احمد کی کوششوں سے ملک محمد اسماعیل اعوان مرکزی نائب ناظم ممبر شپ نارتھ اٹلی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ حافظ اسماعیل رمضان شریف سے ایک روز قبل میلان سے ایزیو تشریف لائے تو تحریک منہاج القرآن کے مقامی احباب نے انہیں خوش آمدید کہا۔ محمد حفیظ درانی نے اپنی رہائش گاہ پر میزبانی کا فریضہ سرانجام دیا۔
تحریک منہاج القرآن میلان سٹی (اٹلی) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ صوفی محمد افضل کی رہائش گاہ پر منعقد ہونیوالی تقریب کی صدارت مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن حاجی محمد اختر نے کی۔ جبکہ صوفی عمر حیات مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ملک محمد فیروز، ماسٹر وحید سلطان احمد اور راجہ واجد حسن بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جسکی سعادت محمد اکبر اعوان نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد صوفی محمد افضل، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، آزاد احمد بٹ، جمیل افضل اور محمد اکرم اعوان نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملک اسماعیل اعوان نے سالگرہ کی مناسبت سے ’’ بچپن میرے قائد کا‘‘ خصوصی نظم پیش کی اور شیخ الاسلام کے بچپن کے حوالے سے چند یادیں بھی تازہ کیں۔ علامہ اسرار احمد نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ کیک کاٹنے کی تقر یب سے قبل تحریک منہاج القرآن پیو لتیلو کے اعوان برادران، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، ملک اسماعیل اعوان، ملک اعجاز احمد اعوان اور ملک محمد اکرم اعوان نے مشترکہ طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے خصوصی ترانہ ’’ظلمت آفاق میں چمکے گا طاہرالقادری‘‘ پیش کیا۔ آخر میں تمام معزز مہمانوں نے تالیوں کی گونج میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس تقر یب کا اختتام دعا سے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.