سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہالینڈ کے زیراہتمام ’’پیغام کربلا کانفرنس‘‘ 23 اکتوبر 2016ء کو روٹرڈیم میں منعقد کی گئی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز مسز عائشہ نذیر قادری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ منہاج سسٹرز لیگ کی طرف سے گروپ شکل میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا۔
دی ہیگ: دیار غیر میں پاکستانی ثقافتی ماحول کو اُجاگر کرنے کیلئے منہاج لیڈیز ایونٹ کا اہتمام تحریک منہاج القرآن دی ہیگ کی نئی عمارت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے مدیحہ احمد نے اپنی خوش لحن آواز میں کیا اور بارگاہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت منہاج سسٹرز نے حاصل کی جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض سسٹر سارہ اقبال نے بخوبی انجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء کو یوم عاشور مذہبی جذبات کے ساتھ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیاجس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’قائد ڈے‘‘ تقریب گزشتہ دنوں ہیگ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت سفیر یورپ علامہ الحاج حافظ نزیر احمد قادری نے کی جبکہ پاکستان سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی رہنما اور ممبر سنٹرل ورکنگ کونسل میاں ممتاز احمد قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ایمسٹرڈیم، روٹر ڈیم، اینڈ ھوون، فن لو، فرانس، سپین، بیلجیئم، جرمنی، اور یورپ بھر سے تحریک کے قائدین اور کارکنان کے بڑی تعداد بھی یہاں اپنی فیملیز کے ساتھ موجود تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.