منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی خبریں

اسلامی فقہ پر شیخ الاسلام کا خصوصی لیکچر

اسلامی فقہ پر شیخ الاسلام کا خصوصی لیکچر

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 23 اپریل کو اسلامی فقہ کے موضوع پر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی لیکچر ہوا۔ اس تقریب میں لاہور بار کے وکلاء لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، مختلف طبقہ ہائے فکر کی معزز شخصیات اور علماء و مشائخ کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام کے ساتھ منہاج یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس لیکچر میں شریک تھے۔ شیخ الاسلام نے اپنے لیکچر میں اسلامی فقہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے سکالرز کی بڑی تعداد موجود ہے جو اسلامی تعلیمات کو صحیح نہ سمجھنے کی صورت میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ایسے لوگوں کی اسلامی تعلیمات سے کم فہمی کی وجہ نام نہاد مغربی مفکرین کی اسلام کے حوالے سے لکھی گئی کتب کا مطالعہ کرنا ہے۔ ہمارے مسلم سکالرز مستشرقین کی کتب پڑھنے کے بعد اسلام کے حوالے سے اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔ ایسے سکالرز خود کو اسلام کے سکالرز کہلاتے ہیں لیکن ان کی سٹڈی مغربی مفکرین اور مستشرقین کی انگلش کتب ہیں۔ یہ مسلم سکالرز جب اسلام کو اس کے اصل عربی متن کے ذریعے نہیں پڑھیں گے تو پھر ان کو اسلام کا صحیح علم کس طرح ہو گا؟ ایسے سکالرز اسلام کی اصل تعلیمات سے بہت دور ہیں۔

23 اپریل 2007ء
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن مورخہ 8 اپریل 2007ء بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ یہ تقریب منہاج القرآن پارک میں منعقد ہوئی جہاں خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت اس تقریب میں ملک بھر سے تحریک منہاج القرآن کے ورکرز اور عہدیداران موجود تھے۔ معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ممبر سپریم کونسل نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، مرکز ی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سید علی غضنفر کراروی، آغا مرتضیٰ پویا، جی ایم ملک، عاقل ملک، شاہد لطیف قادری، علامہ الحاج امداد اللہ خان، علامہ احمد نواز انجم اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی یہاں موجود تھے۔ اس تقریب کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد سرور صدیق، شکیل احمد طاہر اور منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔ شکیل احمد طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے خصوصی نظم بھی پڑھی۔

08 اپریل 2007ء
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلادالنبی صلی اللہ صلیٰ علیہ والہ وسلم کی خوشی میں یکم ربیع الاول کو داتا دربار سے مشعل بردار میلاد جلوس نکالا گیا۔ یہ جلوس داتا دربار لاہور سے شروع ھوا اور مینار پاکستان تک گیا۔ اس کی قیادت تحریک کے مرکزی قائدین نے کی جس میں مرکزی صدر منہاج علماء کونسل پنجاب علامہ حاجی امداد اللہ خان، ناظم میڈیا ڈاکٹر شاہد محمود، تحریک منہاج القران یوتھ اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد اس جلوس میں شریک تھی۔ جلوس کے شرکاء نے مشعلیں اور سبز جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے نعرہ تکبیر و رسالت کے ساتھ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نعرے بھی لگائے۔ داتا دربار سے یادگار تک پہچتے ہوئے اس جلوس میں سینکڑوں شہری اور راہ گیر بھی شریک ھو گئے جس سے اس جلوس کا درمیانی سفر ایک گھنٹے سے زائد وقت میں طے ھوا۔ مینار پاکستان پر پہچنے کے بعد تحریک کے مرکزی قائدین نے اختتامی دعا کرائی۔

24 مارچ 2007ء
منتظمین و آرگنائزز عالمی میلاد کانفرنس کے اعزاز میں میلاد ڈنر

منتظمین و آرگنائزز عالمی میلاد کانفرنس کے اعزاز میں میلاد ڈنر

تحریک منہاج القرآن کی 23 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس کے منتظمین اور آرگنائزر کے اعزاز میں گزشتہ روز خصوصی میلاد ڈنر کا اہتمام کیا۔ پر تکلف عشائیہ کی یہ تقریب شیخ الاسلام کی رہائش گاہ کے سامنے پارک میں منعقد ہوئی۔ اس ڈنر میں عالمی میلاد کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران کے ساتھ منتظمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز شب 9 بجے شیخ الاسلام کی آمد سے ہوا۔ ان کے ساتھ سٹیج پر امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض، علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر، جی ایم ملک اور تحریک کے دوسرے قائدین بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر فلمسٹار ندیم کی بیوی بھی موجود تھیں جو منہاج ویمن لیگ کی خصوصی مہمان تھیں۔

10 اپریل 2007ء
منہاج بکس ڈاٹ کوم کی افتتاحی تقریب
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام کیو ٹی وی کے تعاون سے کیو ٹی وی ہال نشترپارک کراچی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز شب 11 بجے ہوا تاہم ہال 2 گھنٹے قبل ہی بھر چکا تھا۔ ہزاروں سامعین یہاں براہ راست پروگرام دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اس کے علاوہ کیو ٹی وی کے ہال کے باہر ہزاروں سامعین کے لئے بڑی ٹی وی سکرینیں بھی نصب کی گئی تھیں۔ یہاں ہزاروں حاضرین نے ٹی وی سکرین پر یہ پروگرام دیکھا۔ اس پروگرام کو کیو ٹی وی نے براہ راست پیش کیا۔ قبل ازیں شب 9 بجے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا لائیو انٹرویو کیو ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اس پروگرام کے میزبان تسلیم احمد صابری تھے، انہوں نے اس میلاد کانفرنس کی بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ میلاد کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔ کانفرنس میں دنیا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جبکہ جگہ نہ ملنے پر پنڈال سے باہر ہزاروں افراد کو پروجیکٹرز کے ذریعے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس دکھائی گئی۔

06 اپریل 2007ء
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ محفل سماع
شہید تنویر احمد قریشی کی پہلی برسی پر خصوصی تقریب
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام محفل میلادِ مصطفیٰ (ص)
شہادت امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس ۔ لیاری ٹاؤن کراچی

شہادت امام حسین (علیہ السلام) کانفرنس ۔ لیاری ٹاؤن کراچی

تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام لیاری ٹاؤن میں ایک عظیم الشان ’’شہادت امام حسین کانفرنس‘‘ مورخہ 10 مارچ 2007ء بمطابق 20 صفر کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محترمہ پروین مصطفوی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں نگران ویمن لیگ کراچی مسز امتیاز جاوید اور ناظمہ نسرین اختر، کے علاوہ ویمن لیگ کراچی ڈویژن کی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس کو کامیاب کرنے میں محترمہ زینب اعوان، محترمہ کوثر کامدار( ناظمہ صدرٹاؤن)، محترمہ مسز فاروق اعوان، محترم سعدیہ، نائب ناظمہ کراچی ڈویژن محترمہ ریحانہ جاوید نے بھرپور کردار ادا کیا۔ پروگرام میں علاقے کی 500 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کے آغازپر تلاوت کلام پاک کی سعادت محترمہ فرح نے جبکہ حمد باری تعالیٰ محترمہ انعم شہزادی اور ہدیہ نعت بحضور سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترمہ نرگس حاکم نے حاصل کی۔ تنظیم بابا بھٹ کی محترمہ رابعہ، محترمہ حمیرا نے دف پر خوبصورت نعتیں پیش کی۔ جبکہ حلقہء گوشہء درود کی شرکاء نے محترمہ سمیرا ملک اور انعم شہزادی نے پرسوز آواز میں درودپاک کا ورد کرایا۔

10 مارچ 2007ء
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 2007
امریکی یونیورسٹی کے وفد کی تحریک منہاج القرآن کے مرکز آمد
ادیب جاودانی کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

ادیب جاودانی کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے گزشہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم تمویلات علامہ شاہد لطیف قادری نے معزز مہمان کو اس وزٹ کے لیے خصوصی طور پر دعوت دی تھی۔ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر علامہ شاہد لطیف قادری اور سینئر نائب ناظم ویلفیئر ملک شمیم احمد اور دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں علامہ شاہد لطیف قادری اور ملک شمیم احمد نے ادیب جادانی کو مرکزی سکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس وزٹ میں ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ڈپٹی ڈائر یکٹر امورخارجہ شکیل احمد طاہر، سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر راجہ عبدالرحمان، ناظم پروڈکشن شفیق الرٰحمن سعد اور مرکزی سیل سینٹر کے انچارج محمد سعید نے اپنے اپنے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف بھی کرایا۔ گوشہء درود میں بھی معزز مہمان نے حاضری دی۔

30 نومبر 2006ء
قائد ڈے تقریب زیراہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تحریک منہاج القرآن ایک وسیع البنیاد اسلامی تنظیم ہے، جو اسلام کے اجتہادی تصورات کو عام کرنے اور دہشت گردی و تنگ نظری کے خلاف امن اور تعامل باہمی کی تعلیمات کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ اس تحریک کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1980 میں لاہور میں رکھی تھی۔
مرکزی سیکرٹریٹ، تحریک منہاج القرآن
365 ایم، ماڈل ٹاؤن، لاہور
+92 (42) 111 140 140
tehreek@minhaj.org
www.minhaj.org
Top