منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی خبریں

مجلس ختم علی الصلوٰۃ علی النبی (ص) و شب برات اجتماع

مجلس ختم علی الصلوٰۃ علی النبی (ص) و شب برات اجتماع

8 ستمبر 2006ء بمطابق 14 شعبان معظم کی شب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے سبزہ زار میں ماہانہ روحانی اجتماع ختم علی الصلوٰۃ النبی اور شب برأت کی خصوصی محفل منبعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل میں شرکت کیلئے لاہور کے علاوہ گردو نواح کے شہروں سے بھی حاضرین کی ایک بڑی تعداد سر شام تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عشاء کے بعد ہوا تاہم حاضرین کی کثیر تعداد مقررہ وقت سے قبل ہی پنڈال میں براجمان ہوئی۔ جب پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا تو پنڈال میں حاضرین کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس پر انتظامیہ نے ہنگامی طور پر مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ ملحقہ منہاج القرآن پارک میں پروجیکٹر نصب کر کے حاضرین کے بیٹھنے کا انتظام کیا۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں موجود تھی۔ جسکی وجہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ کو بھی خواتین شرکاء کے لئے اضافی انتظامات کرنا پڑے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری اللہ بخش نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ناظم تربیت فرحت حسین شاہ کی نقابت اور کمیپئرنگ نے بھی حاضرین میں رنگ جما دیا۔ انہوں نے تلاوت کلام پاک کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ مدح سرائی کیلئے کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی کے نعت خواں کو دعوت دی بعد ازاں مختلف نعت خواں وقفہ وقفہ سے اپنے ذوق نعت خوانی سے حاضرین کے لئے سامان عشق و نور پیدا کرتے رہے۔

08 ستمبر 2006ء
آمدِ امام مھدی (علیہ السلام) مکمل - ہائی کوالٹی
ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری کو مبارک باد
دعوت نامہ اعتکاف 2006ء
توبہ اور آنسوؤں کی بستی میں چند دن ۔ ۔ چند راتیں
حلقہء درود (ایک تعارف ۔ ۔ ایک پیغام)
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس
دروسِ عرفان القرآن (پاکستان کی تبلیغی تاریخ کا اہم کارنامہ)
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر بن گئے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر بن گئے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے گذشتہ روز صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمن درانی سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، سیاسی اور علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کی۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور اعجازالحق بھی تحریک کی لائف ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔ تاحیات ممبرشپ کے فارم پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے علم کا زمانہ معترف ہے اور ساری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے قائم کردہ اسلامک سینٹرز اسلام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسی شخصیت ہیں جن کے علم سے ہم جیسے لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ کشمیر کاز اور عالمی امن کیلئے بھی ان کی خدمات گرانقدر ہیں۔

23 اگست 2006ء
تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس
یوتھ سیمینار : عالمی امن اور آج کا نوجوان
دوسری سالانہ میلاد کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دوسری سالانہ میلاد کانفرنس بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

30 جولائی بروز اتوار تحریک منہاج القرآن گلیات کے زیراہتمام مری اور ایوبیہ کے درمیان ایک صحت افزا مقام جو کہ پہاڑیوں کے درمیان واقع ایوبیہ روڈ میں بازار باڑیاں کے گورنمنٹ اللہ دتہ سکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں دوسری سالانہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر تشریف لانے والی شخصیات ملک فخرالزمان عادل صدر ادارہ منہاج القرآن دوبئی، پروفیسر نذیر چیمہ والد گرامی (عامر چیمہ شہید)، منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبر حاجی محبوب حسین، پاکستان عوامی تحریک دادرسی سیل کے چیئرمین فاروق ستی، حمیدہ قرآن قرآن اکیڈمی کے چیئرمین ملک جاوید، منہاج القرآن پی پی 14 کے ناظم مالیات مظہر الحق قادری اور منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے ناظم دعوت حافظ عبدالجبار تھیں جبکہ کانفرنس کی صدارت مرکزی امیرتحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔

30 جولائی 2006ء
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف بچوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف بچوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ

عالمی امن کے قاتل اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہزاروں معصوم لبنانی بچوں اور مظلوم نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قیام امن کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ہزاروں بچوں نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ اب تک پاکستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا جسکی کوریج کیلئے عالمی میڈیا بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں بچوں نے سفید رنگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے جو ان کی طرف سے عالمی اداروں اور موثر ممالک سے امن کی اپیل تھی۔ عالمی ضمیر کو جگانے کیلئے بچوں نے UN اور او آئی سی کے علامتی جنازے اٹھا رکھے تھے۔ اور مذکورہ اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسرائیل کا علامتی جنازہ بھی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھا۔ درجنوں بچے شدید زخمی حالت کا روپ دھارے سٹریچر پر لیٹے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے میں شریک بچوں نے ماتھے کے گرد سرخ رنگ کے کاغذ کے ربن باندھ رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں ہونے کے باوجود پریس کلب کے اردگرد کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی

11 اگست 2006ء
اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا پر امن احتجاجی مظاہرہ
سہ روزہ درس بخاری شریف

سہ روزہ درس بخاری شریف

بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن برطانیہ کے زیر اہتمام مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں جاری سہ روزہ درس بخاری کی پہلی نشت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہل علم طبقے کو اپنی صفوں میں تنگ نظری کو ختم کرکے برداشت کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے اور علمی اختلافات رکھنے سے جوش و جذبہ، فتویٰ بازی اور محض زبان درازی کی بجائے علمی اسلحہ سے مقابلہ کیا جائے کیونکہ طریقت میں نئے راستے بیان کرنا بے ادبی اور گستاخی کے زمرے میں نہیں آتے۔ احادیث کی مستند کتاب صحیح البخاری کے مصنف حضرت امام بخاری (رحمۃ اللہ علیہ) کی حالات زندگی اور علمی وتحقیقی معیار کا تعارف کرواتے ہوئے شیخ الاسلام نے فرمایا کہ ادب کی حد کے اندر علمی اختلاف اسلامی تاریخ کا حصہ ہے، ادب اور علمی تحقیق کے اختلاف کا ٹکراؤ کبھی نہیں ہو سکتا لیکن بدقسمتی سے کم علمی اور جاہلیت نے عقیدہ کو اسی بنیاد پر سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایت احادیث میں امام ابوحنیفہ امیر المومینن ہیں۔

02 اگست 2006ء
تحریک منہاج القرآن ایک وسیع البنیاد اسلامی تنظیم ہے، جو اسلام کے اجتہادی تصورات کو عام کرنے اور دہشت گردی و تنگ نظری کے خلاف امن اور تعامل باہمی کی تعلیمات کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ اس تحریک کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1980 میں لاہور میں رکھی تھی۔
مرکزی سیکرٹریٹ، تحریک منہاج القرآن
365 ایم، ماڈل ٹاؤن، لاہور
+92 (42) 111 140 140
tehreek@minhaj.org
www.minhaj.org

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top