منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام سیدہ زینب کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام مورخہ 22 جنوری 2012 کو رضا ہال (ملتان) میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملتان کے تمام ٹاؤنز سے سینکڑوں خواتین شریک ہوئیں۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ ساجدہ صادق اور نائب ناظمہ دعوت نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حضور منقبت پیش کی گئی۔

مرکزی نائب ناظمہ ساجدہ صادق نے کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے کردار کی امین ہے اور سیدہ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے امتِ مسلمہ کی تمام بیٹیوں کو اس پُر فتن دور میں یزیدی نظام کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے اسوہ و سیرت کی پیروی ہی متاع حیات ہے۔

اس کے بعد دیگر مقررین نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے اختتام پر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حضور منقبت پیش کی گئی اس کے بعد محترمہ نائلہ جعفر نے دعایہ کلمات ادا کئے۔

تبصرہ

Top