تحریک منہاج القرآن ملتان کے عہدیداروں کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملتان تنظیم کے عہدیداروں کے ایک وفد نے ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں زمان خان اعوان، مخدوم شہباز ہاشمی، چودھری جاوید بندیشہ اور خالد محمود خان بھی شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ملک بھر میں 6 سو سے زائد تعلیمی ادارے قائم کئے جن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے زیرتعلیم ہیں اور 15 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ انہیں تعلیم دے رہے ہیں، منہاج القرآن شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا بھی ایک ذریعہ ہے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ موجود تھے۔

تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 100 علی گڑھ یونیورسٹیز قائم کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور غریب وپسماندہ بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بنارہی ہے، پاکستان تعلیم و تحقیق سے خوشحال اور مضبوط ہو گا۔

یاسر ارشاد دیوان نے چیئرمین سپریم کونسل کو منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام جامع مسجد اور اسلامک سنٹرکے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی، چیئرمین سپریم کونسل نے ہدایت کی عوام کی تعلیمی، تربیتی، دینی، روحانی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے اسلامک سنٹر میں تمام انتظامات اور اقدامات کو فوقیت دی جائے۔

تبصرہ

Top