سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ’سلامتی‘ اور ایمان ’امن‘ سے عبارت ہے۔ اسلام کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے دین کا ہی پیغام ہے کہ مسلمانوں کا رب سارے جہانوں کا رب ہے اور انسانیت کے ہادئ اعظم پیغمبر آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔
19 فروری کو دنیا بھر میں امت مسلمہ کے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ نہایت سادگی سے گئی۔ منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں اس موقع پر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب منہاج سنٹر کے سرپرست اور صدر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا خواجہ محمد نسیم کی زیرسرپرستی منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وعلیہ وسلم سے کیا گیا
منہاج القرآن آسٹریا اور منہاج یوتھ لیگ آسٹریا نے پاکستان عوامی تحریک کے سرپرست شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا کے بانی معروف سماجی شخصیت الحاج محمد خواجہ محمد نسیم کو پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کا صدر نامزد کرنے کی خوشی میں 24 جنوری بروز ہفتہ شام ڈسڑکٹ کینٹ ریسٹورنٹ میں ایک پُروقارعشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، مذہبی، تاجر برادری اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا میں 15 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم کی زیرصدارت 10 جنوری بروز ہفتہ کیا گیا، جس میں منہاجین، رفقاء، منہاج یوتھ ونگ، منہاج وومن ، پاکستانی، آسٹرین، اور ترکی کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آسٹریا میں پاکستانیوں کی پہلی مسجد بلال کی طرف سے دوسرا سالانہ عظیم الشان میلاد النبی جلوس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ جلوس مسجد بلال کے گرد و نواح کی سڑکوں پر درود وسلام کی صداوں میں گذرتا ہوا واپس مسجد بلال پر اختتام پذیر ہوا۔
مسجد البلال ویانا کی انتظامیہ کے خادم اعلیٰ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم اورحاجی نعیم رضا قادری کو حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر اُن کے اعزاز میں11 اکتوبر ہفتہ بعد از نماز مغرب مسجد البلال میں ذکرکی محفل کے بعد ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ویانا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیمات کی طرف سے پاکستان ایمبیسی کے سامنے 17 جون 2014 کو لاہور میں حکومتی ظلم و بربریت سے ڈاکٹرطاہرالقادری کے نہتے کارکنان کی 14 خواتین و مرد کی شہادت اور سینکڑوں شدید زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مختلف تنظیمات کے نمائندگا ن، کارکنان نے پاکستان اور عوامی تحریک کے جھنڈے، احتجاجی نعروں پر مبنی کتبے اٹھائے ہوئے تھے
منہاج القرآن آسٹریا کے زیرانتظام 25 مئی کی شام منہاج سنٹر ویانا میں شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل ذکر و نعت کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ محمد نسیم، صدرمحمدنعیم رضا قادری ودیگر عہدیداران کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیرانتظام 25 مئی 2014 کی شام منہاج سنٹر ویانا میں شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ذکر و نعت کی محفل کاانعقاد کیاگیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سرپرست خواجہ محمد نسیم، صدر محمد نعیم رضا قادری و دیگر عہدیداران کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
گذشتہ دنوں ملک شام میں بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے لاکھوں مسلمان اور عوام بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگیاں گذارنے پر مجبور ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا نے مورخہ 20 اپریل 2014 کو مسلم یوتھ آسٹریا کے تعاون سے شام کے دکھی اور مظلوم انسانوں کی مدد کے لئے امدادی سامان روانہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے فنانس سیکرٹری سلیمان صدیق کے والد محترم گزشتہ دنوں سیالکوٹ پاکستان میں قضائے الہٰی سے وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منہاج سنٹر ویانا میں 16 مارچ بروز اتوارشام پانچ بجے قرآن خوانی کا انعقاد مرحوم کے بیٹے سلیمان صدیق کی جانب سے کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے رہنما اصولوں کی روشنی میں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کے سماجی استحکام اور مختلف مسائل کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں مورخہ 16 مارچ 2014 کو ویانا کی صوبائی حکومت کی سوشل آفیسرماگسترالدماز اور ضلعی پولیس انسپکٹر کردسبوتکا نے منہاج القرآن آسٹریا کی دعوت پر سنٹر کا دورہ کیا
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی صوبائی حکومت کے تحت آسٹرین سوسائٹی میں مختلف مذاہب کے درمیان باہم رواداری و ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی حکومت کے نمائندگان نے بطور نگران شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام 14 ویں سالانہ میلادُ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد منہاج القرآن آسٹریا کے سابق صدر منہاج سنٹر کے بانی حاجی خواجہ محمد نسیم کی زیرصدارت 25 جنوری کو کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن ہالینڈ کے ڈائریکٹر علامہ احمد رضا نقشبندی تھے۔
محرم الحرام میں نواسۂ رسول سیدنا امام حسین کی کربلا کے میدان میں دین اسلام کی بقا و حفاظت کے لیے عظیم الشان قربانی کی یاد منائی جاتی ہے۔منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں بھی 17 نومبر 2013 بروز اتوار اس سلسلے میں ایک روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں محبانِ آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذوق و شوق سے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.