سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور آسٹرین کمیونٹی میں استحکام اور عزت و وقار کی خاطر منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں بنیادی جرمن سکھانے کے لیے فری کورس کا سلسلہ شروع کیاگیا جس کا پہلا کورس 3 ماہ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا، اس سلسلہ میں مورخہ 30 جون 2013 کو منہاج سنٹر آسٹریا میں خواجہ محمد نسیم کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا
منہاج القرآن سنٹر میں منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے زیراہتمام گذشتہ 3 ماہ سے جاری بنیادی جرمن کورس کامیابی سے اختتام کو پہنچ جانے کے بعد اگلا کورس 5 جولائی سے دوبارہ شروع ہو گا۔
منہاج القرآن آسٹریا کے سنئیر رکن اور سیکرٹری ویلفئیر شیخ محبوب عالم وارثی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے مورخہ 16جون 2013 کو ویانا واپس پہنچنے پر منہاج القرآن آسٹریا کے اراکین نے ویانا ائیر پورٹ پر انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا اور نیک سفر کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا نے مورخہ 28 مئی 2103 کو آسٹریا میں تمام اسلامی تنظیمات کی نمائندہ اسلامک گلاؤبن گیمائن شافٹ کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آسٹریا بھر سے تمام اہم اسلامک سنٹرز کے نمائندگان اور تنظیمات کے مندوبین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی یوتھ لیگ کے تحت عوامی فلاح کے جذبہ اور نئے تارکین وطن کی مدد کے لئے ابتدائی جرمن زبان کورس کا اجراء کیا گیا۔ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب مورخہ05 اپریل2013ء کو منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2013ء کو ویانا سنٹر میں بعد نماز عصر عظیم الشان 13 ویں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت خواجہ محمد نسیم (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، آسٹریا) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے لائف ممبر اشفاق احمد کے نئے گھر میں شفٹ ہونے پر مورخہ 04 نومبر 2012ء کو محفل ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نیشنل کلچرآسٹریا کے بانی محمد بشیر ناصر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(آسٹریا) کے ناظم مالیات ملک محمد امین اعوان نے مورخہ 04 نومبر 2012ء کو منہاج سنٹر ویانا میں حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں محفل ذکر اور ڈنر کا اہتمام کیا۔محفل ذکر میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی، رفاہی اور صحافیوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) میں عرصہ درازسے مستقل سکالرکی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس کے لئے تنظیمی طور پرکوششیں جاری تھیں۔گذشتہ دنوں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم پر مرکز کی طرف سے تقرری پانے والے سکالر علامہ مدثر حسین اعوان (منہاجین) مورخہ 20 اکتوبر 2012ء کو ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) کے تین رکنی وفد نے محمد اکرم باجوہ (کوآرڈینیٹر MCB، آسٹریا) کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔وفد میں حاجی قاسم علی(پریس سیکرٹری، آسٹریا) اور حاجی راجہ وسیم شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کے والدین اور ہمشیرہ کی سالانہ برسی کے موقع پر مورخہ 05 اگست 2012ء بروز اتوار شام سات بجے اسلامک سنٹر ویانا میں ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی، جس میں پاکستانی، ترکی نو مسلم آسٹرین کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے پریس سیکرٹری زاہد غنی چوہان کے بڑے بھائی ظفر غنی چوہان جو گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے تھے کی روح کو ایصال ثواب کے لئے مورخہ 22 جولائی 2012ء بروزاتوار منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔
مورخہ 22 جولائی 2012ء کو نماز تراویح کے بعد منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرۃ رضی اللہ عنھا کے یوم وصال کے دن کے موقع پر اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی۔
رمضان المبارک، اللہ رب العزت کی نعمتوں اور رحمتوں کی خیرات سے جھولیاں بھرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا میں نماز تروایح کے لئے دو حفاظ کا انتظام کیا گیا ہے۔ حافظ احسن امین برطانیہ کے معروف نعت خوان بھی ہیں اور مختلف ٹی چینلز پر اپنی خوبصورت نعت خوانی کی بدولت جانے جاتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفیق، معروف سماجی شخصیت حاجی الطاف حسین مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے بیٹے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف کی طرف سے مورخہ 01 جون 2012ء کو مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور محفل ذکر کا اہتمام کیاگیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.