سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض 29 مئی 2010 ء کو صدر سپریم کونسل MQI صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام ’’ تلاش امن کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورہ پر ویانا پہنچے۔ایک روزہ دورہ ویانا، آسٹریا کے دوران منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی جانب سے مہمانوں کو دیئے گئے ظہرانہ میں منہاج میڈیا کوآرڈینیشن یورپ کے کوآرڈینیٹر اور روزنامہ جذبہ آسٹریا کے بیورو چیف محمد اکرم باجوہ نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا خصوصی انٹرویو کیا ۔
منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول شریف اور جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں تو بحمد اللہ تعالی ہر سال تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے۔ لیکن امسال 27 فروری 2010 کو ہونے والی دسویں سالانہ میلاد کانفرنس مقامی مساجد کی بجائے ویانا کے خوبصورت اور وسیع و عریض ’’ونڈر ہال ویانا‘‘ میں منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا نے اسلامی سال 1431ھ کے آغاز کے ساتھ ہی ’’معرکہ کربلا‘‘ کی یاد منانے کے لئے خصوصی طور پر مجالس کا اہتمام کیا۔ اہل بیت اطہار رضوان اللہ عنہم سے اظہار عقیدت اور ایمان کی پختگی کے درس کو فروغ دینے کے لیے محرم الحرام کی خصوصی مجالس کا سلسلہ 24 دسمبر 2009ء کو شروع ہوا۔
علامہ محمد اقبال اعظم نے کہا کہ دنیا یتیم خانوں کے نام سے بے سہارا بچوں کو پناہ دیتی ہے لیکن شیخ الاسلام نے معصوم بچوں کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے اور انہیں معاشرہ میں برابر مقام دینے کی خاطر پاکستان میں یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے پناہ گاہ کو ’’آغوش‘‘ جیسا خوبصورت نام دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل عصر حاضر میں فروغ عشق مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور فروغ امن و محبت کی عالمگیر تحریک ہے جو دنیائے ارضی کے گوشے گوشے میں دین اسلام کی روحانی اقدار کو زندہ کرکے انسان کے اندر امن و سکون کی شمع روشن کرکے عالمگیر سطح پر امن و اخوت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ منہاج القرآن آسٹریا کی نوزائیدہ تنظیم بھی اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت عالمگیر مصطفوی مشن کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فروغ عشق مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عالمگیر تحریک ہے جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بے مثال قیادت میں دین اسلام کا محبت و امن بھرا پیغام دنیا میں عام کررہی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا بھی ملکی و علاقائی سطح پر اس مصطفوی مشن کے عظیم مقاصد کو پیش نظر رکھے ہوئے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔
منہاج القرآن آسٹریا، فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم اور اصلاح ِ احوال ِ امت کے عظیم مقصد کے لیے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں مقدور بھر اندازمیں مصروفِ عمل ہے۔
منہاج القرآن آسٹریا کی نویں سالانہ میلاد کانفرنس کے اختتام پر منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ نعیم نے اپنی رہائش گاہ خواجہ ہاؤس میں ویانا کی مسلم وی آئی پی شخصیات کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا
منہاج القرآن آسٹریا، فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصلاح احوال امت کے عظیم مقصد کے لیے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں مقدور بھر انداز میں مصروف عمل ہے۔ ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ویانا میں منہاج القرآن کی سالانہ میلاد کانفرنس اس دفعہ 14 مارچ کو ہونا قرار پائی جس میں شرکت کے لیے مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی خصوصی طور پر آسٹریا تشریف لائے۔
منہاج القرآن آسٹریا کے زیراہتمام نویں سالانہ میلاد کانفرنس مدنی جامع مسجد اسلامک سنٹر میں منعقد کی گئی۔ اس میلاد کانفرنس میں آسٹریا بھر کی سیاسی، مذہبی، سپورٹس، تاجر برادری اور صحافی برادری کے علاوہ کثیر تعداد خواتین و حضرات نے میں شرکت کی۔
ویانا، آسٹریا کی معروف شخصیت نعت خواں حاجی محمد شاہد محمود نے اپنی رہائش گاہ پر ڈسٹرکٹ میں ایک نورانی بابرکت محفل میلاد کا انعقاد کیا۔ اس محفل میلاد کے مہمان خصوصی منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکالر اور منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے منقعد کی جانے والی نویں سالانہ میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی غلام مرتضی علوی صاحب تھے۔
مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلامہ مرتضی علوی نے مدنی جامع مسجد اسلامک سنٹر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اہل آسٹریا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے آسٹریا میں عظیم الشان محافل میلاد میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔ علامہ غلام مرتضی علوی نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔
محبتوں کے پیامبر اور سفیر امن عالم، بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر بارگاہ الٰہیہ میں ہدیہ تشکر پیش کرنے کے لیے 19 فروری 2009ء کو ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا کے تحت ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.