سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر مورخہ 17 نومبر 2010ء کو اجتماعی قربانی کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے امیر الحاج صوفی میزان الرحمٰن نے بھر پور مالی معاونت کی
مورخہ 4 اپریل 2010 بروز اتوار کو دوہازاری سگاچر موسایا فاضل مدرسہ کے پرنسپل حضرت علامہ سلمان مجددی اور مدرسہ کے جملہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش میں شمولیت کا اعلان کیا، مدرسہ کے پرنسپل سمیت جملہ سٹاف نے منہاج القرآن کی رفاقت حاصل کی۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بنگلہ دیش میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی اور چرمہائے قربانی مہم 2009ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش نے چٹا گانگ، دوہزاری اور انوارہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش نے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریبوں اور مستحقین کے لیے رمضان پیکج کا اہتمام کیا تھا۔ جسے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد تک پہنچایا گیا۔ رمضان پیکج میں راشن کے علاوہ سلے ہوئے کپڑے بھی شامل تھے۔ یہ انتظام بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ بنگلہ دیش کے زیراہتمام بھی اس سال چٹاگانگ میں خصوصی افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں روزانہ سینکڑوں افراد افطاری کرتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام حالی شہر چٹاگانگ میں آقائے دوجہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر مورخہ 19 مارچ 2009ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری کا دعوتی و تنظیمی دورہ بنگلہ دیش مورخہ 31 دسمبر 2008ء کو شروع ہوا۔ یہ دورہ بارہ دنوں پر مشتمل تھا۔ آپ نے بنگلہ دیش کے مختلف علاقہ جات کا وزٹ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں 16 اکتوبر 2008ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد منہاج القرآن اکیڈمی میں کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت علامہ ارشاد حسین سعیدی نے گزشتہ ماہ (27 جنوری تا 3 فروری) بنگلہ دیش کا خصوصی دعوتی وتحریکی دورہ کیا۔ انہیں اس دورہ کی دعوت تحریک منہاج القرآن بنگلہ دیش کی طرف سے دی گئی تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.