سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ مولانا طارق جمیل کینیڈا میں تبلیغی دورے پر ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے کتب خانے کا دورہ بھی کیا اور ایک گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مولانا طارق جمیل کو اپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر احمد نواز ملک کے بڑے بھائی ملک رب نواز کا انتقال ہو گیا، ان کی نمازِجنازہ آبائی گاؤں چک باقر شاہ ضلع چکوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کے وفد نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد مصطفیٰ کانفرنس میسی ساگا کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کینیڈا کے قائدین، کارکنان اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت اور محفل نعت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور اور شیخ عبداللہ راجہ نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام عید ملن پارٹی 7 جولائی 2018ء کو Rowville Park میں منعقد ہوئی، جس میں کارکنان، فیملیز اور بچوں نے شرکت کی۔ عید فیسٹیول میں شرکاء کے لیے ہلکے پھلکے فن پروگرامز کے علاوہ یوتھ اور سینئرز کے درمیان کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67 ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی گئی۔ کینیڈا ٹورنٹو میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتوں حماد مصطفی المدنی اور احمد مصطفی العربی نے ان کیلئے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے منایا گیا، قائد ڈے تقریب کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر زاہد سراج، نائب صدر کامران رشید، قائدین و کارکنان سمیت جیو نیوز کے سینئر رپورٹر بدر منیر چودھری بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کی دعوت پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن سفیر یورپ علامہ صادق قریشی مورخہ 28 دسمبر 2017 کو لندن سے ٹورانٹو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ہاشم علی قادری کی زیرِ قیادت کامران رشید (نائب صدر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا چوہدری افضل، فہیم رندھاوا، غلام رسول، ضیاءالحق رازی، بصیر احمد، سید نجم، ناصر رستم، عبداللہ اور ہمایوں نے اپنے معزز مہمان کا پر جوش استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد 2017ء منعقد ہوئی، جس کی صدارت شازیہ شفیق نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علی اکبر اور حسن شفیق نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ علینہ مغل نے قرآنی آیات کی ترجمہ پیش کیا جبکہ سسٹر مسرت مغل نے احادیث کی تلاوت بھی کی۔ منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم نے حمد باری تعالیٰ کو پیش کیا، جس کے بعد منہاج سسٹرز لیگ اور سسٹر رحیمہ، عفیفہ کامران، ہانیہ شفیق اور ثناء شفیق الگ الگ نعت خوانی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کینیڈا کے زیراہتمام ویمن لیگ کی صدر رانا خان شہداء کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ ثناء شفیق نے تلاوت کی جبکہ سسٹر رابعہ اعوان نے اس کا انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ سسٹر شمع بصیر نے حمد پڑھی جبکہ صابرہ نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ سسٹر رانا خان نے پروگرام میں منقبت بھی پڑھی۔
پاکستان کو موجودہ عالمی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اہل اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہاؤس آف لارڈ برطانیہ کے پاکستان نژاد ممبران لارڈ نذیر احمد اور لارڈ قربان حسین سے ملاقات کے دوران کیا۔ رہنماؤں کے دوران بین الاقوامی تناظر میں پاکستان کی اہم حیثیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ بھارت اور افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے باعث پاکستان کے سیاسی حالات میں تبدیلی اور مسئلہ کشمیر پر امکانی تبدیلیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کینڈا کے زیر اہتمام مورخہ 27 اکتوبر 2013 کو جامع مسجد المصطفیٰ میی ساما کینڈا میں عظیم الشان عشق مصطفی صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ٹورنٹو اور دیگرمقامات سے آئی خواتین نے شرکت کی
مورخہ 12 اکتوبر، بروز ہفتہ کی شام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سینٹر کینیڈا کے زیر اہتمام ایک شاندار نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی کی نامور سماجی شخصیت دل محمد اور میڈیا کی معروف شخصیات جن میں ریڈیو سدا بہار کے راجہ اشرف، ریڈیو گھر آنگن کی سمینہ احمد اور اردو پوسٹ کے ایڈیٹر سید توثیف احمد شامل تھے۔ تقریب میں پاکستان اور ٹورنٹو کے نامور شعراء اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میرے نزدیک اگر الیکشن صاف، شفاف اور آزادانہ ہوئے اور قوم کا پیسہ لوٹنے والے، کرپشن کرنے والے چور، ڈاکووں اور لٹیروں کو الیکشن کے عمل سے نکال باہر کیا گیا تو ایسے الیکشن پاکستان کے لیے روشن مستقبل کا باعث ہوں گے اور اگر الیکشن صاف، شفاف اور غیر جانبدار نہیں ہوتے تو یہ پاکستان کی تباہی کے باعث ہوں گے۔ پاکستان کی بقا خطرے میں اور ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے کے مترادف ہوگا جہاں دہشت گردوں کا پہلے ہی محفوظ پناہ گاہیں دی گئی ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کے نواسے یحیٰ مصطفیٰ قادری کی پیدائش تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، دنیا بھر کے کارکنان و وابستگان اور محبین کے لیے عظیم خوشخبری ہے۔ اس خوشی پر دنیا بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، مٹھائیاں تقسیم ہوئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کر کے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا اور مسی سگا مسلم کیمونٹی سنٹر کینیڈا کے زیراہتمام 3 اپریل 2011ء کو ایئر پورٹ روڈ پر واقع انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ٹورانٹو کینیڈا میں عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں کینیڈا کے علاوہ نارتھ امریکہ اور یو کے سے ہزار ہا مرد و خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.