سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نوجوان مذہبی سکالر الشیخ ناصر علی اعوان منہاج القرآن انٹر نیشنل فن لینڈ کی دعوت پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کے لئے مورخہ 30 جنوری 2014 کو فن لینڈ پہنچے تو منہاج القرآن فن لینڈ انٹرنیشنل کی انتظامیہ کے اراکین نے انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں فن لینڈ کے دارالخلافہ ہیلسنکی میں مقیم خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فن لینڈ عرصہ دو سال سے بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہے جس میں بنیادی طور پر قرآن کلاس کا اجراء کیا گیا تھا جس میں بچوں کو قرآن پاک پڑھانے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ الشیخ ناصر علی اعوان نے 25 جنوری 2014 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں فن لینڈ کا تین روزہ دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ نے 18 جنوری کو ایک نہایت ہی خوبصورت اور بابرکت محفل کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ ٹرکش کمیونٹی اور تاتار مسلم کمیونٹی کے مسلمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بغداد یونیورسٹی کے فارغ التحصیل نوجوان مذہبی سکالر الشیخ ناصر علی اعوان تھے جنہوں نے نہایت ہی مدلل علمی و فکری خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (لندن) برطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی منہاج القرآن فن لینڈ کی تنظیم کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر مورخہ 09 فروری 2012ء بروز جمعرات شام کے وقت فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی پہنچے جہاں منہاج القرآن فن لینڈ کے صدر اعجاز اختر قادری، نائب صدرجنید حسین، ناظم سید عدنان علی، ناظم دعوت سید عبدالباسط اور دیگر تنظیمی احباب نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2011ء بروز ہفتہ لوتا ساری کے علاقہ میں خوبصورت ہال میں دوسری سالانہ عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں علاقہ سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ سعادت نے تلاوت کلام مجید سے کیاجبکہ سید احمد رضا، جنید حسین اور اعجاز گوندل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فن لینڈ کے زیراہتمام ’Islamic Concept of Human Rights and Peace‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ یہ سیمینار ہیلنکسی کی مشہور یونیورسٹی Univeristy of Technology Campus کے ہال میں مورخہ 17 جون 2010ء بروز جمعرات کو ہوا، جس میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
یورپین کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے امیر علامہ حسن میر قادری ناروے سے فن لینڈ 20 اگست 2009ء کو Helsinki wanta ایئر پورٹ پر صبح گیارہ بجے پہنچے، وہاں پر انکا شاندار استقبال کیا گیا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.