سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام سفیر پاکستان محترمہ زہرہ بلوچ صاحبہ اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارتخانہ پاکستان کے اعلی افسران کے علاوہ، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت فرماکر اس پروگرام کو رونق بخشی۔</p>
فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیرِ اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ میر حسن قادری نے ریفرنس میں خصوصی شرکت کی اور شہادت کے مقام و مرتبہ پر مفصل گفتگو فرمائی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں شیخ الاسلام ڈے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راجہ بابر حسین، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے سینئر نائب صدر چوہدری قیصر دلاور کے والد چوہدری عدالت خان کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے والدِ گرامی حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 51ویں سالانہ عُرس کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مرکز منہاج القران انٹرنیشنل میں سید محمودشاہ الازہری (ممبر سپریم کونسل، سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک و سویڈن) کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پونتو کومبو میں منعقدہ پیغام امام حسینؑ کانفرنس سے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الأزہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرنا، ان کی مظلومانہ شہادت پہ آنسو بہانا اور معرکۂ کربلا کے مقاصد وعظمت بیان کرنا سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو کے اسلامک سنٹر میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی وزٹ پر فرانس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر علامہ حسن میر قادری، راجہ بابر حسین، حسن ارشد، طاہر عباس گورائیہ، محمد فیصل، طارق حسین، قاضی محمد دلشاد، محمد راشد، ارشد مہر، ندیم مہر، عمران یونس و دیگر نے چیئرمین سپریم کونسل کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن فرانس کی دعوت پر 21 جنوری بروز ھفتہ کو سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد کی سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران، جن میں ھیڈ آف قونصلیٹ احسان کریم، ھیڈ آف پریس دانیال گیلانی، ڈیفنس اتاشی کموڈور رضوان، نیول اتاشی کیپٹن شفیق شامل تھے، کے ھمراہ مرکز لاکورنیو تشریف لائے اور منہاج القرآن کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، سلامتی اور اتحاد و اخوت کا دین ہے۔ انتہا پسند صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی بھائی چارے کے فروغ کی کوششوں کے بھی دشمن ہیں۔ عشائیہ میں فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر امجد عزیز قاضی، احسان کریم، دانیال گیلانی سمیت فرانس میں کام کرنے والی پاکستانی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی، ادبی جماعتوں و تحریکوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس کی نئی عمارت کا افتتاح چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسلامک سنٹر فرانس کی یہ عمارت خوبصورت وسیع مسجد، ہزاروں کتب پر مشتمل لائبریری، کڈز تربیتی کلاس رومز، سٹڈی سرکلز ہال اور گیسٹ رومز پر مشتمل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گونساول فرانس کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر قائد ڈے سیمینار منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی گفتگو فرمائی۔ اس موقع پر سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان، علامہ حسن میر قادری، بابر حسین، طارق چوہدری، سرپرست منہاج القرآن گونساول حسن ارشد، صدر منہاج القرآن گونساول سرفراز احمد ساہی، صاحبزادہ محمد قاسم، مہر ارشد، محمد اقبال مصطفوی اور طاہر گورائیہ و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سیمینار میں منہاج القرآن انٹرنیشل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے سرپرست ظفر اقبال چوہدری کے والد گرامی انتقال کر گئے (اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن)۔ ان کے انتقال پر شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر منہاج القران انٹرنیشنل برگیڈئیر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے ظفر اقبال چوہدری اور ان کے اہلِ خانہ اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران کے اعزاز میں نئے سال کے آغاز پر اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ کی تقریب میں پی ٹی آئی فرانس کے صدر ملک عابد، جنرل سیکرٹری چوہدری افضال گوندل، چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری افضال ڈھل اور صفدر ہاشمی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینئر رہنماؤں اور مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.