سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ و سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 13 مئی 2012ء کو لاکورونیو سنٹر میں یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی ادب واحترم سے منایا گیا۔
اسلام یتیموں، بے سہارا، مسکینوں اور غرباء کی بلا امتیاز کفالت کا درس دیتا ہے ان خیالات کااظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے مورخہ 11 مئی 2012ء جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) میں مورخہ 05 مئی 2012ء کو نماز جمعہ کے موقع پر ایک پرتگالی نوجوان اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کی طرف سے ان کا نیا اسلامی نام محمد امین رکھا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 04 مئی 2012ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی لنگر کمیٹی کے نائب ناظم غلام عباس بھٹی نے مورخہ 28 اپریل 2102ء کو سند ھ کے سابق چیف سیکرٹری اور موجودہ صدر سکاؤٹ سندھ سید غلام علی شاہ پاشا کے اعزاز میں مرکز منہاج القرآن لاکورنیومیں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن کو جہاں اللہ پاک نے اور بہت سے اعزازات سے نوازا ہے وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اولیاء اللہ کی ولادت کو مختلف انداز میں اپنانے کے طریقے متعارف کروائے ہیں،اسی سلسلہ میں مورخہ 27 اپریل 2012ء بروز ہفتہ گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے زیر اہتمام مرکز لاکورنیو میں 20 تا 22 اپریل تین روزہ سالانہ نفلی المیلاد اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فرانس کے قائم مقام صدر محمد یعقوب نے ایک وفد کے ہمراہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جہاں نگران منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد منیر چوہدری اور جملہ سٹاف ادارہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل اور جملہ رفقاء اور وابستگان نے مورخہ 30 مارچ 2012ء کو سینئرنائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیر اہتمام یوم پاکستان کا پروگرام مورخہ 25 مارچ 2012ء کو جمناز جان گیمیئے سونتے دولیسیو میں ملی جو ش وجذبے سے منایا گیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی، تمام پاکستانی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام سرگودھا پاکستان کے امیر چودھری محمد اسماعیل سندھو اورایم سی بی یورپ کے سیکرٹری نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ذیلی مرکز پونتوکومبوہ کی انتظامیہ نے مورخہ 26 مارچ 2102ء کو پیرس میں ترکی ریسٹورنٹ میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبران نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت میں شرکت کے لئے منہاج القرآن مرکز لاکورنیوفرانس تشریف لائے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور جملہ تنظیمات نے شیخ زاہد فیاض کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے مورخہ 19 مارچ 2102ء کوپاکستانی رائل پرنس ریسٹورنٹ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتما م کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 11 مارچ 2012ء کو لاکورونیو مرکز میں بڑی گیارہویں شریف کی مناسبت سے سالانہ محفل کا انقعاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.