سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن بریڈ فورڈ نے بہت بڑے ہال کو انتہائی خوبصورتی اور محبت سے سجایا تھا جس میں جگہ جگہ شیخ الاسلام کی تصاویر، غبارے اور جھنڈیاں لگائی گئی تھیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد سے قبل ہی ہال بھر چکا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہال میں آمد کے ساتھ ہی محبین اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے کھڑے ہو گئے اور نعروں کی گونج میں شیخ الاسلام کا استقبال کیا۔
ماہ ربیع الاول کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے مراکز کا رنگ دیکھنے والا ہوتا ہے۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محافل و ضیافت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی منانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ دنیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔ تحریک منہاج القرآن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عالمی جشن کے طور پر مناتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 05 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو مرکز منہاج القرآن سارسل فرانس میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چودھری محمد اعظم، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد نعیم چودھری، نائب صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حاجی طارق جاوید، ناظم منہاج ایجوکیشن محمد اکرم جاوید، ممبر مجلس شوریٰ محمد نعیم جوڑا، ڈائریکٹر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن یورپ راؤ خلیل احمد اور عدنان شفقت کے علاوہ رفقاء و وابستگان اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2011 ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکز منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی۔ محفل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ محمد رازق حسین، مرکزی وعلاقائی تنظیمات کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل علامہ عبدالرازق مورخہ 18 جنوری 2011ء کو پیرس پہنچ گئے۔ پیرس پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، صدر ادارہ سارسل محمد زاہد، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور ممبر سپریم کونسل حاجی گلزار احمد کے علاوہ صدر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد نے ان کا استقبال کیا
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فرانس کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، اس مقصد کے لیے ادارہ میں مورخہ 16 جنوری 2011ء کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیم نو کے بعد مورخہ 6 جنوری 2011ء بروزجمعرات کو نئی ایگزیکٹو کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تما م فورمز کے صدور، نائب صدور اور ناظمین نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت عبدالجبار بٹ(صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس) نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے قیام کے بعد پہلا اجلاس مورخہ 04 جنوری 2011ء کو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں محمد نعیم چودھری صدر، سینئر نائب صدر طارق جاوید اور ناظم مالیات عامر جواد بٹ نے شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے میٹنگ کے شرکاء کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نوجوانوں نے مورخہ 31 دسمبر 2011ء کو لاکورینو میں عظیم الشان محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا، ہال کو منہاج سسٹرز لیگ نے پنک اینڈ وائٹ اور میرون کلر سے سجایا جس سے ہال کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پروگرام میں خواتین وحضرات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر حاجی گلزار احمد نے مورخہ 28 دسمبر 2010 ء بروز منگل کو منہاج القرآن کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو منہاج اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر یورپین کونسل محمد اعجاز وڑائچ اور ناظم یورپین کونسل محمد بلال اپل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام یوم عاشور مورخہ 17 دسمبر 2010ء بروز جمعۃ المبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور محفل ذکر حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ منعقد کی گئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ جو ان دنوں فرانس کے تنظیمی دورہ پر ہیں مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کےسینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض جو کہ ان دنوں تنظیمی وتربیتی دورہ یورپ پر ہیں، فرانس پہنچنے پر تحریکی ساتھیوں کا شیخ زاہد فیاض سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض گذشتہ دنوں ایک ماہ کے تنظیمی وتربیتی دورہ پر فرانس پہنچے۔ شیخ زاہد فیاض کے فرانس پہنچنے پر امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، صدر فرانس عبدالجبار بٹ، صدر شوریٰ چوہدری محمد سعید، ناظم محمد سلیم خان، ناظم تعلقات عامہ چوہدری محمد اعظم، محمد نعیم چوہدری، حاجی گلزار احمداور شوریٰ کے ممبران کے علاوہ صدر ایم سی بی یورپ راؤ خلیل احمد نے خوش آمدید کہا
وائس چانسلر جامشورو یونیورسٹی سندھ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مورخہ 08 نومبر 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر آپ کے ہمراہ جامشورو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.