سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی نے مورخہ 4 ستمبر 2008ء کو منہاج القرآن فرانس مرکز کا دورہ کیا۔ آپ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس کی دعوت پر مرکز تشریف لائے۔ آپ کی آمد پر سینکڑوں افراد نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں 14 اگست 2008ء کی صبح فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک تقریب منعقد کی گئی۔
محترمہ بے نظیر بھٹو "شہید جمہوریت" کےلئے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے دفتر میں شمع جمہوریت جلائی گئی یہ شمع سات دن تک جلتی رہے گی۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو جو کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی شہید ہوگئی تھیں کے لئے "شہید جمہوریت" کا خطاب دیا ہے اور سات دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مراکز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہو رہی ہے اور تعزیتی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نائب صدر شیخ ساجد فیاض کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گولڈ میڈل کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز منہاج انٹرنیٹ بیورو میں شاندار تکنیکی خدمات پر دیا گیا۔ شیخ ساجد فیاض تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے بھائی ہیں۔ موصوف عرصہ دراز سے فرانس میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے لئے تکنیکی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی یہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شاعری کی تصنیف "تو میرے لفظوں میں چھپا" قائد سے محبت کا انوکھا اظہار کیا ہے۔ شیخ ساجد فیاض کی اس تصنیف نے نہ صرف کارکنان میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے بلکہ ان کی شاعرانہ کاوش بھی لائق صد تحسین ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.