سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القران یوتھ لیگ کے زیراہتمام برلن میں 20 فروری 2022ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ قائد ڈے کی تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر حاجی صدیق اکبر نے کی۔
منہاج القران انٹر نیشنل اوفن باخ جرمنی کے زیراہتمام 8 جنوری 2022ء کو شہزادہ غوث الوریٰ اور تحریک منہاج القران انٹرنیشنل کے روحانی سرپرست اعلی حضور قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاوالدین القادری الگیلانی البغدادی قدس سرہ العزیز کی چھوٹی صاحبزادی حضرت بی بی جان رحمۃ اللہ علیہا کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں تلاوت قرآن مجید، قرآن خوانی، محفل درود پاک اور محفل ذکر و نعت شامل تھی۔ اس موقع پر حافظ قاری شوکت حسین اعوان نے تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام جامع مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میں نماز جمعہ کے بعد حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی صاحبہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر قاری طارق علی نے اجتماعی دعا کروائی۔
تحریک منہاج القران افن باخ جرمنی ٹیم کے زیراہتمام 7 اکتوبر بروز جمعرات کو میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مسجد بیت الصبور افن باخ میں استقبال ربیع الاول تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مسجد غوثیہ فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر حضرت علامہ مولانا محمد صدیق پتھروی اور فاضل منہاج القران انٹرنیشنل علامہ شوکت حسین اعوان ڈائریکٹر ادارہ دارالایمان نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن جرمنی کے رہنماؤں فیض احمد اور مقصود اکرام نے جرمنی میں نئی سیاسی جماعت Team Todenhöfer کے سربراہ Jürgen Todenhöfer سے برانڈ برگ گیٹ کے سامنے ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن کے رہنماؤں نے پارٹی سربراہ کو کمیونٹی کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے جرمن رہنماء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن سنٹر کے وزٹ کی دعوت دی گئی جو کہ انہوں نے بخوشی قبول کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس میونخ میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر میاں عمران الحق نے صدارت کی۔ اس موقع پر نیشنل ایگزیکٹیو کونسل نے اجلاس میں جرمنی کی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف پر بات چیت ہوئی۔
منہاج القران فرینکفرٹ جرمنی کے مرکز پر 30 مئی 2021ء کو فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48 ویں عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں فرینکفرٹ کے گرد و نواح سے کثیر افراد نے شرکت کی۔ عرس کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ تقریب میں علامہ فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے فرید ملت کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں 19 فروری کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) کے مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن (جرمنی) مرکز میں 17 اکتوبر 2020 بروز ہفتہ کو منہاج القرآن کے 40 ویں یومِ تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے عہدیداروں، رفقاء نے شرکت کی۔ تقریب میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہوئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جرمنی کے سیکرٹری جنرل سجاد احمد وڑائچ نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام دارالحکومت برلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید علوم و معارف کا بحرِ بیکراں ہے۔ قرآن مجید کا زندہ معجزہ یہ ہے کہ دنیا کا ہر علم قرآن مجید میں موجود ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں جرمنی پہنچ گئے، برلن پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی اور جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ تنظیمی دورہ پر ہیں۔ آپ دورہ یورپ میں ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس اور یوکے کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے برلن جرمنی پہنچے۔
منہاج القران انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کے زیراہتمام ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام بعد نماز جمعہ کیا گیا۔ قرآن خوانی کی محفل میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ سید فرحت حسین شاہ اور قاری مدثر اقبال نے فرینکفرٹ جرمنی میں CIBEDO۔BEITRÄGE کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کرسٹین W ٹرول سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ علامہ سید فرحت حسین شاہ اور قاری مدثر اقبال نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اقوام عالم، اتحاد بین المذاہب، امن و سلامتی اور تقابل ادیان کیلئے خدمات کا تفصیل سے تعارف کرایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ فرحت حسین شاہ، چودھری عمران خان، چوہدری فاروق اظہر، عمر حیات، شاہد محمود، محمد اقبال، محمد ارشد اور محمد عنصر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.