سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ہانگ کانگ پولیس اور سوشل ورکرز نے 8 اپریل 2021ء کو منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کا دورہ کیا۔ اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی، علامہ محمد طیب شمیم اور علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ دورے پر آئے وفد میں YMCA ہانگ کانگ کے سیکرٹریز Tang Lui Lok اور Chong Sing Miu شامل تھے۔ دیگر مہمانوں میں ہانگ کانگ پولیس کے Mr.Fan اور منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کے سابقہ طالبعلم قاسم علی شامل تھے۔ پولیس افسران نے منہاج القرآن انٹرنشینل ہانگ کانگ کی کمیونٹی کے لیے خدمات بالخصوص بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام شب برات کی مناسبت سے عظیم الشان محافل کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مرکزی محفل کا آغاز بعد نماز عشاء علامہ قاری محمد عثمان ترازی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور محمد حسان بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد طیب شمیم نے ادا کئے۔ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کے ڈائریکٹر علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عظیم رات ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کر کے خالق کائنات کی بارگاہ میں توبہ کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 28 فروری 2021ء کو دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محمد سکندر باچا، محمد نجیب، جاوید اقبال، طاہر محمود، علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی، علامہ ناصر جمال، علامہ قاری محمد عثمان الازہری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیداران اور رفقا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں درود و سلام اور نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
ہانگ کانگ میں قونصل جنرل آف پاکستان بلال احمد بٹ نے 21 فروری 2020ء کو ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سپرنڈنٹ آف پولیس مسٹر وونگ وائی ہانگ اور ڈویژن کمانڈر کووی ڈویژن بھی موجود تھے۔ وزٹ کے دوران قونصل جنرل آف پاکستان نے ہانگ کانگ میں ادارہ منہاج القرآن کووی چیانگ برانچ میں جمعۃ المبارک کی نماز بھی ادا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام قدوہ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے سالانہ عرس کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹرکھوائی چنگ میں ماہانہ درس قرآن اور گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران اور ممبر چوہدری ناصرنے ہانگ کانگ کا 3روزہ دورہ کیا۔ دورہ میں دونوں رہنماء 19جولائی 2019ء کو 9 بجے ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔ منہاج القرآن ہانگ کانگ کے راہنماؤں علامہ محمد نسیم خان نقشبندی۔ علامہ محمد ظہیر خان نقشبندی اور چوہدری طاہر محمود نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ایک طرح کے گناہ وہ ہیں جو ہمیں نظر آتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتے۔ نظر آنے والے گناہوں کا علاج نظر آنے والی عبادات ہیں اور نظر نہ آنے والے گناہوں کا علاج نظرنہ آنے والی عبادات ہیں۔ نظر آنے والی عبادات میں نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور صدقہ و خیرات ہیں جبکہ نظرنہ آنے والی عبادات میں آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی خدمت، بھوکوں کی بھوک مٹانا، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کولون، ہانگ کانگ میں اجتماع سے خطاب میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک عالمی برائی ہے، اسے صرف بندوق کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے نوجوان نسل کی فکری اصلاح اور ہر سطح پر پڑھائے جانیوالے نصاب کی ایک ایک سطر پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے پائیدار قیام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔
ہانگ کانگ: پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں 8 جنوری 2016 کو پاکستان ایسوسی ایشن کلب میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے فتنے جنم لے رہے ہیں اور برائی نت نئے طریقوں سے ارتقاء پذیر ہے، جس کے خاتمہ کے لیے نئے انداز کو اپنانا ہوگا۔
گوانزو: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 07 جنوری 2016 کو چین کے شہر گوانزو میں صحابئ رسول (صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدنا حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مزارِ مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر محمد سکندر باچا، امجد نیاز، حافظ محمد نسیم اور تنویر حسین شاہ ان کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 06 جنوری 2016 کو چھ روزہ تنظیمی دورہ پر ہانگ کانگ پہنچے۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیداران، رفقاء، کارکنان اور وابستگان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ محمد نجیب، امجد نیاز، محمد نسیم نقشبندی، حافظ تنویر حسین شاہ، محمد شاہد اور دیگر ذمہ داران شامل تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سنیٹر کھوائی چنگ میں دو حفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔ حافظ محمد عمران اور عابد محمود نے منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں قرآن مجید حفظ کیا۔ دونوں حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی اور انہیں تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد عمران نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ارشد محمود، قاری قدرت اللہ سلطانی اور حافظ تنویر حسین شاہ نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 04 جنوری 2014 کوربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا اور ہر سال کی طرح شرکاء میں سے کسی ایک کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل کھوائی چنگ سنٹر میں مورخہ 13 نومبر2013 کو عظیم الشان سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں صدر ہانگ کانگ سکندر باچہ، سیکرٹری جنرل منہاج ایشیئن کونسل امجد نیازکے علاوہ کثیرتعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی
منہاج ایشئین کونسل کے زیر اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ ہانگ کانگ و جاپان شروع ہوگیا۔ صدر سپریم کونسل مورخہ 29 مارچ 2013ء بروز جمعہ کو ہانگ کانگ پہنچے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.