سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر حافظ محمد نسیم نقشبندی نے مورخہ 29 نومبر2010ء بروز سوموار کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین قادری جو ان دنوں ہانگ کانگ کے تنظیمی دورہ پر ہیں نے مورخہ 08 نومبر2010ء بروز سوموار کو ہانگ کانگ کے مشہور کالج اسلامک کالج ٹیوٹ میں ایک خوبصورت تقریب سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 07 نومبر 2010ء بروز اتوار بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 06 نومبر 2010ء بروز ہفتہ 5 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 6 نومبر 2010ء بروز ہفتہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ کے کلب ہال میں عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے جبکہ سیمینار کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان ڈاکٹر احمد بلال نے کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 26 جولائی 2010ء بروز سوموارشب برات کے حوالہ سے ایک خوب صورت اور روحانی محفل کا اہتمام کیاگیا جس میں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 10 جولائی 2010ء بروز ہفتہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک خوب صورت محفل کا اہتمام کیاگیا جس میں افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 13 فروری 2010ء کو پاکستان کلب ہال میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل نعت منعقد کی گئی۔ ہانگ کانگ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ استقبال ربیع الاول کی محفل تھی۔ جس میں ایک عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر احمد بلال پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 15 نومبر 2009ء کو تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو شیک لی کمیونٹی ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹرز میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
23اپریل بروز جمعرات ہانگ کانگ ٹریفک پولیس کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں طلباء و طالبات کے لئے ایک تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اور دیگر افسران نےشرکت کی ۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے پولیس افسران کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں خوش آمدید کہا۔
مورخہ 24 اور 25 مارچ 2009ء کو چائنیز طلباء اور طالبات کے دو الگ الگ وفود نے منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چُنگ، ہانگ کانگ کا مطالعاتی دورہ کیا اور اسلام اور پاکستانی ثقافت میں بڑی ہی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اور محترم حافظ محمد نسیم نقشبندی نے ان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔
امام الحرم الشریف الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم الطالب 23 اکتوبر بروزجمعرات منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چُنگ میں تشریف لائے۔ امامِ کعبہ کی آمد پرسینکڑوں افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بچوں نے معزّز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر ہانگ کانگ میں سعودی سفارت خانے کے احباب، جامع مسجد کولون کے چیف امام مفتی محمد ارشد، بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 30 جولائی 2008ء کو کھوائی چُنگ میں عظیم الشان معراجِ مصطفیٰ کانفرنس منعقدہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چنگ نے کیا تھا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ ایم آئی ایس باچہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانک کانگ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی اور دیگر قائدین تحریک بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.