سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انڈیا تنظیم کے عہدیداروں اورکارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے ہی لاؤنج سے باہر نکلے تو عہدیداروں ،کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی آمد پر فلک شگاف نعرے لگائے اور انہیں والہانہ انداز میں خوش آمدیدکہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 21 فروری 2016 کو کولکتہ کے نواحی شہر خردہ میں محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ محفل میں تلاوت و نعت اور اہلِ بیت اطہار کے مناقب پیش کیے گئے۔ محفل کے اختتام پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی رکنیت حاصل کی۔
کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 15 جنوری 2016 کو محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نعت خوان خواتین نے حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مدح سرائی کی اور درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا۔
کولکتہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کولکتہ نے منہاج سسٹرز لیگ کی سفیہ طارق کو مقابلہ حسنِ نعت میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سفیہ طارق، ویلنڈ گولڈ سمتھ سکول میں گیارہویں کلاس کی طلبہ اور منہاج سسٹرز لیگ (یوتھ لیگ) کولکتہ کی بانی رکن ہیں۔ انہوں نے 15جنوری 2016 کو ویسٹ بنگال ڈائریکٹوریٹ آف مدرسہ ایجوکیشن اینڈ مدرسہ بورڈ کی طرف سے پارک سرکس میدان میں منعقدہ مقابلہ حسنِ نعت میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن حیدرآباد نے ماہ ربیع الاول میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے حیدرآباد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اشیائے خوردونوش اور فروٹ کے پیکیٹس تقسیم کیے۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن، سٹی کمیٹی کی جانب سے تقسیم کیے گئے پیکٹس چار مینار دواخانہ میں 200، انڈو امیریکن کینسر ہسپتال میں 150، عثمانیہ جنرل ہسپتال میں 150 اور انیس الغرباء یتیم خانہ میں 200 سے زائد افراد کو فراہم کیے گئے۔
لکھنؤ: منہاج القرآن انٹرنیشل انڈیا کے زیرِاہتمام لکھنؤ اور برودا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ اور انسدادِ دہشت گردی نصاب کی تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لکھنؤ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انڈیا کے سیکرٹری جنرل شعیب ملک، منہاج القرآن لکھنؤ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عامر سید، منہاج القرآن برودا کمیٹی کے ممبر صہیب شیخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔
سرینگر: منہاج القرآن انٹرنیشنل جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام لالہ رُخ ہوٹل سرینگر میں ’پیغامِ شہدائے کربلاء‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن جموں و کشمیر کے صدر عبدالرشید خان کر رہے تھے۔ کانفرنس میں علماء، اساتذہ، طلبہ اور سکالرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ منہاج القرآن جموں و کشمیر کے صدر عبدالرشید خان نے شرکائے کانفرنس کا خوش آمدید کہا اور کلماتِ استقبالیہ پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن انڈیا کے امیر سید نادِ علی نے ممتاز ہندو راہنماء، رام کریشنا مشن کے سیکرٹری جنرل شری سوامی نخلسوار نندا اور پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجیئن شکاگو کے سفیر ڈاکٹر جیش شاہ سے بڑودھا میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تینوں راہنماؤں نے ہر سطح پر امن کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ نیو دہلی (انڈیا) میں واقع بہائی فیتھ کی معروف عبادت گاہ کنول مندر (Lotus tample) اور سکھ مذہب کے سب سے بڑے گوردوارےگوردوارہ بنگلہ صاحب اور گوردوارہ رکاب گنج کا وزٹ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا (ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و اقلیتی امور حکومت پاکستان) کے ہمراہ راجہ زاہد محمود صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب، محمد رضوان قادری سیکرٹری جنرل تحریک منہاج القرآن نیو دہلی، جنید خان کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ ریلیشنز نیو دہلی عبدالحمید خان (شان بھائی)، سید ناد علی صدر تحریک منہاج القرآن بڑودھ (گجرات)بھی تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی۔ وفد میں راجہ زاہد محمود نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل، سید ناد علی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بڑودھا انڈیا اور عبدالحمید خان (چاند بھائی) صدر کانپور یو پی انڈیا شامل تھے۔ وفد نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر فاتحہ خوانی کی اورچادر چڑھائی۔ اس موقع پر درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادمین جن میں پیر سید سرور چشتی، سید راحت حسین موتی والا، سید غلام کبریا دستگیر اور سید بلال چشتی سے بھی ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کولکتہ کے زیراہتمام محمد جان ہائیر سیکنڈری سکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیسن بھی فری دی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 1568 مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور وہ مریض جن کی حالت زیادہ خراب تھی ان کے لیے فری میڈیکل ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کے ایک وفد نے نئی دہلی، انڈیا میں اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دی۔ وفد میں مرکزی ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر راجہ زاہد محمود شامل تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا سے صدر منہاج القرآن بڑودھہ سید ناد علی حسن علی، صدر یو پی کانپور عبدالحمید خان، ناظم تحریک دہلی رضوان قادری، محمد جنید خان کوآرڈینیٹر انٹرفیتھ ریلیشنز دہلی اور سید مسرور حسین صدر تحریک دہلی بھی شامل تھے۔
دلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بھارت کے دورے پر آئے وفد نے دلی میں عالمی کتاب میلہ میں شرکت کی۔ وفد میں انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر راجہ زاہد شامل تھے۔ منہاج القرآن انڈیا کے صدر سید نادِ علی، منہاج القرآن دلی کے صدر سید منصور حسین، منہاج القرآن دلی کے سیکرٹری جنرل رضوان قادری، انٹرفیتھ ریلیشنز کے کوآرڈینیٹر محمد جنید خان اور منہاج القرآن جموں و کشمیر کے صدر نے وفد کا استقبال کیا۔ عالمی کتاب میلہ دلی کے پاگتی میدان میں منعقد کیا گیا ہے، جس میں منہاج القرآن انڈیا کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال لگایا گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منایا گیا۔ 19 فروری 2015ء کو کولکتہ میں بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے 350 متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ راشن اور کپڑوں کے 350 پارسل کے علاوہ 2500 پانی کی بوتلیں بھی تھیں جنہیں متاثرین تک پہنچایا گیا۔ بغیر کسی تفریق کے ہر شخص تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔ متاثرین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خوب سراہا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.