سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بھارتی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور میں عشاقان مصطفیٰ کے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ بھارت میں 8 مارچ 2012ء کو ضلع کچھ ، ریاست گجرات میں ایک مقامی ہوٹل میں اسکالرز سے خصوصی نسشت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس نشست کے لیے ہوٹل میں مخصوص اور محدود پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا، جس کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے تھے۔ لیکن پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہزاروں لوگ مقامی ہوٹل پہنچ گئے۔ یہ تمام لوگ اسکالرز کی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انڈیا کی ریاست گجرات کے ضلع کَچھ میں عشاقان مصطفیٰ کے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔ دنیا کا ہر فرد دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرگز دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ اصول حدیث میں پہلے روز کے موضوع کے تسلسل کو آگے بڑھایا اور ساڑھے 4 گھنٹے تک خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ تمام آئمہ حدیث کا اس بات اور اصول پر اجماع ہے کہ ضعیف حدیث قبول کرنا جائز ہے، صرف کفر و ایمان کا مسئلہ، حرام و حلال کا مسئلہ کے علاوہ باقی تمام معاملات اور امور میں ضعیف حدیث کو قبول کرنا مستحب قرار دیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جائیں۔ کسی بھی قوم کی بقا ہمیشہ اتحاد میں ہے۔ قوموں کی موت افتراق اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے میں ہے۔ دنیا کا ہر فرد دہشت گرد ہو سکتا ہے لیکن غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہرگز دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔ غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سراپا انسانیت کا علمبردار ہوتا ہے۔ اسلام سے بڑھ کر نفس انسانی کے احترام کا فلسفہ کسی مذہب نے نہیں دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام حیدرآباد دکن کے سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں دو روزہ درس اصول حدیث 3 مارچ 2012ء کو شروع ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درس حدیث دیا۔ درس حدیث کے تاریخی اجتماع میں برصغیر پاک و ہند سے سینکڑوں علماء و مشائخ اور اہل علم کے علاوہ ہزاروں افراد نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ میں آپ سے حاجت طلب کرنا، آپ کی بارگاہ میں استغاثہ کرنا آپ کی زندگی میں جس طرح جاری تھا اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ پر حاجت بیان کرنا اور گناہوں کی معافی کے لئے وسیلہ سے طلب کرنا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین، تبع تابعین اور سرکردہ ائمہ حدیث کے عمل سے ثابت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ حدیث کے لیے صحاح ستہ کو منتخب کیا۔ آپ نے متعدد احادیث صحیحہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وسیلہ یعنی مدد مانگنا انبیاء کرام، صحابہ کرام اور صالحین کی سنت ہے۔ اس عقیدہ کا حوالہ قرآنی نصوص ہیں۔ آپ نے کہا کہ جس عقیدہ کی نص قرآن و حدیث میں موجود نہیں، اس کی بنیاد پر عقیدہ تبدیل کرنا فتنہ اور بدعت ہے۔ یہ عقیدہ اوائل اسلام سے موجود ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ بھارت کے دوران 25 فروری 2012ء کو بھارتی ریاست گجرات میں کرجن کے مقام پر اجتماع ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کو سننے کیلئے ریاست گجرات میں بروڈہ، اجمیر شریف، ممبئی، کچ بوجھ، احمد آباد، حیدرآباد دکن، دہلی، لکھنو اور انڈیا کے اطراف و اکناف سے انسانوں کا سیلاب امڈ آیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام مورخہ 22 فروری 2012ء کو انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف تخلیق کردہ کتاب "فتوی آن ٹیروریزم اینڈ سوسائڈ بمبنگ" کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد سے قبل ہی آڈیوریم میں اس قدر مجمع تھا کہ کھڑے ہونے کی بھی جگہ نہیں تھی۔ شیخ الاسلام کے پہنچتے ہی عوام کے ایک جمِ غفیر نے بھرپور نعروں کی گونج میں ان کا شاندار استقبال کیا، اور نہایت خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل مذہبی پروگرامز کے سلسلہ میں 21 فروری 2012ء کو منگل کی صبح ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستان کی سرزمین پر پہنچتے ہی دہلی ایرپورٹ پر سید ناد علی صدر منہاج القرآن انڈیا، مولانا حیات اللہ قادری نائب صدر منہاج القرآن انڈیا، امان اللہ پٹیل جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انڈیا، مولانا حبیب احمد الحسینی ناظم دعوت و ارشاد منہاج القرآن انڈیا و دیگر ذمہ داران نے شیخ الاسلام کا پرپتاک استقبال کیا۔
حضرت معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ کے گدی نشین خادم سید سرور چشتی نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ صوفیاء کا عمل ہے، خواجہ غریب نواز ہندوستان اسلام کا نور پھیلانے گئے۔ آج تنگ نظر لوگ بین المذاہب مکالمے کی مخالفت کرتے ہیں۔ منہاج القرآن نے پوری دنیا میں بین المذاہب رواداری کیلئے تاریخی کام کیا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجودہ دور میں صحیح معنوں میں جدید تقاضوں کے مطابق امت مسلمہ کی ترجمانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں انکا ہمہ جہت کام دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے صدر سید ناد علی حسن علی 16 مئی 2011ء کو 10 روزہ تنظیمی دورہ پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور پہنچ گئے۔ تحریک منہاج القرآن انڈیا کے تحریکی ساتھی محمد اشفاق شیخ بھی ان کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر حیدر آباد انڈیا میں مورخہ 19 اگست سے 26 اگست 2010ء تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب وکیسٹ اور ڈی وی ڈیز کی نمائش کی گئی جس میں منہاج القرآن سے وابستہ افراد کے علاوہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے نمائش کا وزٹ کیا۔
شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کے دہشت گردي کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتويٰ کي تقريب رونمائي 18 اپريل 2010ء کو حيدرآباد دکن بھارت ميں منعقد ہوئي۔ اس تقريب کا اہتمام الہدايہ آرگنائزيشن نے منہاج القرآن انٹرنيشنل حيدرآباد دکن کے صدر دفتر ميں کيا تھا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.