سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء و کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں ایک پرنور محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے عشاقانِ مصطفی ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سینئر نائب صدر رضوان احمد طور کی والدہ ماجدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں قرآن خوانی اور ایک خوبصورت روح پرور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء اراکین وابستگان کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور آئرلینڈ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں درود و سلام کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں آئرلینڈ کے قائدین، رفقاء و اراکین اور عشاقان مصطفی ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر ڈبلن میں حضرت امام عالی مقام امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کا آغاز حافظ تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈبلن ائرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا آپ کے ہمراہ شیخ الاسلام کے پوتےشیخ حماد مصطفیٰ المدنی قادری بھی تھے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور عالم اسلام کے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 25 فروری کو ڈبلن آئرلینڈ کا اپنا پہلا چار روزہ تحریکی و تنظیمی دورہ کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سینٹر میں محفلِ درود و سلام کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس شاہ بخاری نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور عشاقانِ مصطفی ﷺ بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کا اجلاس ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ اور پاکستانی کمیونٹی کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس شاہ بخاری نے کی۔ آئرلینڈ کے معروف قانون دان سولسٹر چوہدری عمران خورشید، سید توصیف شاہ، عبدالقیوم اور دیگر شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق الحاج محمد عرفان کی ڈبلن میں واقع رہائش گاہ پر ماہانہ حلقۂ درود و سلام اور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ محفل کے آغاز سے قبل تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نذرانۂ درود و سلام پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام پورٹ لیش میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن برطانیہ لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد ذیشان قادری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو جو بھی نعمت عطا فرمائے بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کا خوب خوشی سے اظہار کریں اور رب کائنات کا شکر ادا کرے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد گلزارکی رہائش گاہ پورٹ لیش میں ماہانہ درود و سلام و ذکرونعت کی ایک روحانی محفل کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی جن میں نائب امیر تحریک آئرلینڈ علامہ افضال چوہدری،نعیم اقبال،محمد یوسف،ڈاکٹر محمد گلزار،حافظ نعیم چوہدری،جنید خالد،محی الدین،وسیم بٹ جبکہ بچوں میں عیسیٰ نعیم اقبال اور احمد رضا شامل تھے۔ محفل کا آغاز حافظ نعیم چوہدری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جنید خالد،ڈاکٹر محمد گلزار اور احمد رضا نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ جس سے حاضرین محفل پر کیف و سرور اور روحانی کیفیت طاری رہی جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔
منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز پورٹ لیش سیکٹر کے زیراہتمام منہاج ایگزیکٹیو کا ایک اہم اجلاس ڈاکٹر محمد گلزار کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کے حوالے سے شروع کی جانے والی کلاسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نعیم اقبال، ڈاکٹر محمد گلزار، نائب امیر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ محمد افضل چوہدری، محمد یوسف، حافظ محمد نعیم اور وسیم بٹ نے خصوصی شرکت کی۔
آئرلینڈ کے شہر پورٹ لیش میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کا پہلا ہفتہ وار منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز کے عنوان سے کلاسز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ نے پورٹ لیش کے مقامی ریسٹورنٹ گریل اینڈ چیل میں انڈیکشن ڈے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین بچوں اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.