سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بولزانو، اٹلی) کے اعلیٰ عہدیداران نے مورخہ 18 اکتوبر 2012ء کو Partito Democratico Bressanone (بولزانو) کے سیکرٹری کارلوکوسٹا اور فیرنانڈوبیا گو سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بریشیا میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے مورخہ 29 ستمبر 2012 کو ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(ریجوایملیا مودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کا اجلاس مورخہ 24 اگست 2102ء کو کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی اعجاز احمد خاں (صدر منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیر اہتمام ناپولی شہر میں مقامی تنظیم کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پہلی مرتبہ باقاعدہ مقامی ایگزیکٹو بنائی گئی۔اس سے قبل ناپولی میں صرف پانچ رکنی کمیٹی قائم تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) کے زیر اہتمام عید الفطرکا عظیم الشان اجتماع پالا بریشیا میں منعقد ہوا۔ اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد الیاس نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض حاجی محمد یونس نے سرانجام دیئے۔ اس کے بعد نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2012ء سے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں آئیں دین سکھیں کورس کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ آئیں دین سیکھیں کورس کی کلاسز میں تنظیمی و تحریکی فکر کے ساتھ ساتھ تربیت کے لئے فقہی مسائل پر بھی زورر دیا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیامودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 07 جولائی 2012ء کو کلچرل سنٹر کارپی میں منعقدہوا، جس میں جملہ ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شعبان حبیب الرحمن نے حاصل کی، محمد افضال سیال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2012ء کو شب برات کی محفل منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فدا حسین نے حاصل کی، نقابت کے فرائض حاجی امتیاز احمد نے ادا کئے۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی اٹلی میں نظامت دعوت وتربیت کے زیر اہتمام مورخہ 30 جون 2012ء بروز ہفتہ ماہانہ مجلس ختم الصلو ۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریجوایملیامودنہ (اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 22 جون 2012ء کو منہاج اسلامک کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا۔ا جلاس میں ذیلی تنظیم کے جملہ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو، اٹلی) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 17 جون 2012ء کو مشنری ساور یانی ہال میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کی تنظیم نو کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ریجوایملیا مودنہ (اٹلی) کے زیر اہتمام آباد کی گئی منہاج خیمہ بستی لوگوں کے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے بعد ختم کرد ی گئی۔ منہاج خیمہ بستی میں دن رات کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں منہاج کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 15جون 2102ء کومنہاج خیمہ بستی کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 15 جون 2012ء کو ریجوایملیا مودنہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔محفل میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
اٹلی کے شہر کارپی میں منہاج خیمہ بستی کے کارکنوں کے اعزاز میں منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کی ایگزیکٹو کونسل نے مورخہ 10 جون 2012ء کو عشائیہ دیا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مورخہ 09 جون 2012ء کو منہاج خیمہ بستی کارپی اٹلی کا دورہ کیا اور خیمہ بستی کے انتظامات کا جائزہ لیااور تسلی بخش انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.