سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آل اٹلی مصالحتی کونسل کے صدر صوفی محمد اشرف نے اپنے چار رکنی وفد کے ہمراہ مورخہ 08 جون 2012ء کو منہاج خیمہ بستی کا وزٹ کیا، ان کے استقبال کے لئے منہاج القرآن ریجوایملیا مودنہ کے صدر حاجی اعجاز احمد، ناظم منہاج القرآن اٹلی ظہیر انجم، ناظم نشر و اشاعت وقاص ارشد بٹ اور ناظم دعوت و تربیت حبیب الرحمان بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ریجوایملیا مودنہ کے وفد نے مورخہ 08 جون 2012ء کو نووالارا میں سکھو ں کی عبادت گاہ کا دورہ کیا جہاں موجود فیملیز سے خریت دریافت کی
کیمونے، کارپی(اٹلی ) کے میئر نے مورخہ 06 جون 2012ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قائم کی گئی خیمہ بستی کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے خدمت انسانی کے جذبہ کے تحت خوبصورت خیمہ بستی لگائی۔
اٹلی کے مشہور عالم دین اور مفسر قرآن محمد ادریس شاذلی نے وفد کے ہمرا ہ مورخہ 05 جون 2012 ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کے زیر اہتمام زلزلہ سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے قائم کی گئی منہاج خیمہ بستی کا دورہ کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کے پلیٹ فارم سے گذشتہ دنوں اٹلی کے شہر کارپی میں آنے والے شدید زلزلہ اور اس سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لئے منہاج خیمہ بستی قائم کی گئی جس میں چار سو افراد کی رہائش کا انتظام کیا گیا۔
منہاج نعت کونسل ریجوایملیا مودنہ کی زیر نگرانی مورخہ 26 مئی 2012ء کو عظیم الشا ن مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مرکزی تنظیم کا اجلاس مورخہ 26 مئی 2102ء کو منہاج کلچرل سنٹر کارپی میں منعقد ہوا۔ جس میں جملہ صوبائی تنظیمات آریزو، بلزانو، چینتو، مچراتا، پراتو، وچینزا اور ریجوایملیا مودنہ کے صدور و ناظمین کے علاوہ مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت اقبال وڑائچ نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چینتو (اٹلی) کے صدر مصور حسین، ناظم نشرواشاعت عدیل اظہر نے سحر محمود اور محمد اظہر کے ہمراہ مورخہ 05 مئی 2012ء بروز ہفتہ کو آریزو کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (ریجو ایملیا ومودنہ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 20 اپریل 2012ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محفل کااہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 08 اپریل 2012ء کو بعد نماز ظہراٹلی کی ذیلی تنظیم ریجوایملیا مودنہ کی تنظیم سازی ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کے صدرمحمد علی بھاگت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے ناظم ظہیر انجم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری محمد اقبال وڑائچ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے مورخہ27 مارچ 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا وفد میں ناظم مالیات اٹلی ضمیر حسین، ناظم مچراتا اٹلی محمد آصف اور چودھری محمد افضل(مچراتا) شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء کے زیر اہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار کو عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں بریشیاء اورگردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خصوصی خطاب کے لئے علامہ احمد رضا ہالینڈ سے تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آریزو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 11 مارچ 2012ء بروز ہفتہ سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت کے نسبت کے حوالہ سے بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (سینٹو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2102ء کو بلغونہ شہر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں برطانیہ کے مشہور ومعروف نعت خوان میلاد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء بروز اتوار بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں کثیر تعداد میں تحریکی رفقاء، وابستگان اور قائدین نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.