سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے نائب ناظم ملک محمد اسماعیل اعوان، ملک اعجاز یوسف اعوان اور ملک زوہیب خالد اعوان نے مورخہ 25 جولائی 2011ء کو نووارا کے میئر (SINDACO) سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورانہیں حال ہی میں ہونے والے الیکشن جیتنے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 16 جولائی2011 ء بروز ہفتہ کو شب برات کے سلسلہ میں ایک روحانی اور وجدانی محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اپنے دورہ اٹلی کے دوران مورخہ 01 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی، دیزیو میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔
منہاج یورپین کونسل زون تھری کے ممالک (آسٹریا، یونان، سوئٹزرلینڈاور اٹلی) کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ یکم جولائی سے تین جولائی (کارپی) ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (کارپی) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار کو ’’آؤ قرآن سیکھیں‘‘ کے سلسلہ میں ساتواں اور آخری لیکچر سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ کو مشنری ساور یانی ہال میں عظیم الشان معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان خصوصی طور پر ہالینڈ سے تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ اینڈریلشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے Potifical Counail for inter relgius Dialogue کی دعوت پر ویٹی کن سٹی روم کا دورہ کیا۔ آپ کا 6 ماہ کا یہ دورہ اٹلی میں بین المذاہب مکالمہ اور ادیان عالم کی سٹڈی کے سلسلہ میں تھا۔ بین المذاہب مطالعاتی کورس میں دنیا بھر سے منتخب 28 ممالک کے نمائندے شامل تھے
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ویٹی کن سٹی روم (اٹلی) میں پوپ بینی ڈکٹ XVI سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے پوپ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دہشت گردی کے خلاف تفصیلی فتویٰ کی انگلش کتاب پیش کی۔ پوپ بینی ڈکٹ نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ (بریشیا) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 15 جون 2011ء کو بریشیا کے نواحی علاقہ کلچی ناتو میں فیضان مدینہ مسجد میں عظیم الشان غوث الاعظم کانفرنس کا اہتمام کیاگیا۔کانفرنس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج القرآن بریشیاعلامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 11 جون 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں کارکنان و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صوفی امانت علی صدیقی نے حاصل کی۔ منہاج القرآن اٹلی کے نعت خوانوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل واگ (الازہر یونیورسٹی) پاکستان برانچ کے رابطہ آفس (اسلام آباد) کے تعاون سے (دیزیو) اٹلی میں کورس کے اجراء اور گذشتہ تین ماہ سے جاری کلاسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد مورخہ 04 جون 2011ء بروز ہفتہ کو ساور یانی ہال دیزیو میں ہوا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا شمار عصر حاضر کی ان تحریکوں اور جماعتوں میں ہوتا ہے جو امت مسلمہ پر گذشتہ کئی صدیوں سے جاری اور طاری علمی جمود ختم کرنے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ نذیر احمد قادری الازہری (سفیر یورپ) نے مورخہ 22 مئی 2011ء بروز اتوار پانچویں تربیتی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلشینز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا جو ان دنوں دورہ یورپ پر ہیں، نے اٹلی کے شہر روم میں ویٹی کن سٹی کے صدر Cardinal Jean Louis Tauran سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام کے بین المذاہب پیغام امن پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک اٹلی کے زیراہتمام یکم مئی 2011ء کو روم میں ویٹی کن سٹی کے سامنے لیبر ڈے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل احمد رضا نے کی،
منہاج القرآن بریشیاء (اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 02 اپریل 2011ء کواسلامک سنٹر گاوردو میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر بریشیاء علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.