سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل ساؤتھ اٹلي کے زيراہتمام کارپي ميں "آل اٹلي امن کانفرنس" مورخہ 6 جون 2010 کو منعقد ہوئي، جس کي صدارت منہاج القرآن سپريم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محي الدين قادري نے کي، سينیئر نائب ناظم اعلي شيخ زاہد فياض اور منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن يورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم مہمان خصوصي تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم منصوبہ ’’ آغوش‘‘ کے لئے شب و روز محنت کرنے اور اس کی تعمیر کے لئے مالی تعاون کرنے والی تنظیمات اور افراد میں تقسیم اسناد کی ایک پروقار تقریب مورخہ 6 جون 2010ء بروز اتوار کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر اٹلی میں منعقد ہوئی جس میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 6 جون 2010ء بروز اتوار اٹلی کے شہر کارپی میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ ورکرز کنونشن میں منہاج ویمن لیگ اٹلی کی جملہ تنظیمات، رفقاء و وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن بريشيا، اٹلي کے زيراہتمام سيرت کانفرنس مورخہ 5 جون 2010ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوئي، جس ميں لخت جگر شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري اور صدر سپريم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محي الدين قادري، سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن شيخ زاہد فياض، صدر منہاج ويلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اقبال اعظم اور سيد ارشد شاہ نے خصوصي شرکت کي۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیز یو) میلان کے وفد نے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو اٹلی آمد پر خوش آمدید کہا۔ آپ کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ڈائریکٹر MWF علامہ حافظ محمد اقبال اعظم بھی تھے۔
مورخہ 4 جون 2010ء بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب منہاج القرآن انٹرنیشنل ( دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام تربیتی و تنظیمی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔ پروگرام میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض اور ڈائریکٹر MWF علامہ اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 30 مئی 2010 بروز اتوار منہاج القرآن اٹلی میچراتا کی ایگزیکٹو ممبران چودھری میاں خان اور صدر نعت کونسل محمد نثار چشتی کی جانب سے منہاج القرآن میچراتا کے رفقاء و وابستگان میں ٹوپیاں اور ڈائریاں تقسیم کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 30 مئی بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوئی جس کا مکمل انتظام محمد پرویز نے کیا۔ محفل پاک میں استقبالیہ کلمات وقار احمد قادری امام و خطیب ادارہ ہذا نے ورفعنالک ذکرک کہہ کرکیا۔
مورخہ 24 مئی 2010ء کو کرکٹ کلب میچراتا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منہاج القرآن کوریدونیہ نے جیت لیا ۔ اس موقع پر صوبائی ایگزیکٹو منہاج القرآن میچراتا کے ناظم چوہدری محمد آصف، حاجی مرزا مظہر بیگ، فضل کریم جان، صدف حسین، محمد نثار آسی، زاہد تبسم نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کئے۔
منہاج القرآن ويچينزا اٹلي کے زيراہتمام 23 مئي 2010ء کو محفل نعت کا انعقاد کيا گيا۔ اس پروگرام ميں خاص بات منہاج يوتھ ليگ ويچينزا کا قيام تھا۔ جس کے ليے ڈائريکٹر منہاج القرآن اٹلي علامہ غلام مصطفیٰ مشہدي، مرکزي ناظم ظہير انجم، مرکزي ناظم دعوت و تربيت مختيار احمد قادري، نشرواشاعت شکيل احمد، ناظم ويلفيئر ميلان صوفي عمر حيات، صوفي افضل اور صوبائي ايگزيکٹيو ويچينزا کے شيخ مجاہد حسين، محمد ارشد نے محفل ميں خصوصي طور پر شرکت کي۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میلان اٹلی کے زیر اہتمام 15 روزہ درس قرآن و حدیث کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا پہلا پروگرام 22 مئی 2010ء کو خواتین کے لیے منعقد ہوا۔ یہ پروگرام مشنری ساوریانی ہال دیزیو میں منعقد ہوا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل میچراتا اٹلي کے زیر اہتمام 16 مئی2010 کو محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ محفل منہاج نعت کونسل میچراتا کے ہال میں ہوئی۔ منہاج القرآن اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹو کے ناظم ظہیر انجم، ناظم دعوت و تربیت مختیار احمد قادری اور ناظم نشر و اشاعت شکیل احمد نے محفل نعت ميں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي نے منہاج يوتھ ليگ اٹلي کي 5 ويں تنظيم قائم کر دي گئي ہے۔ اس سلسلے ميں 16 مئی 2010ء کو منہاج یوتھ لیگ میچراتا کی تنظیم سازی کا عمل بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام پايا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم ظہیر انجم، مختیار احمد قادری، شکیل احمد اور چوہدری اقبال وڑائچ بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں خدا کی مخلوق کی خدمت کر رہی ہے اس حوالہ سے منہاج القرآن آریزو کی جانب سے پاک منہاج القرآن ڈیتھ کمیٹی کا آغاز کیا جا رہا ہے جو پوری پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے آریزو میں تجہیز و تکفین کی ذمہ داری پوری کرے گی۔ جس کی باقاعدہ اٹلی کے قانون کے مطابق رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔
اٹلی کی پولیٹکنیک آف تورینو یونیورسٹی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام 9 مئی 2010ء کو خصوصی محفل نعت منعقد ہوئی۔ اس محفل کا اہتمام اٹلی میں پی ایچ ڈی مسلم اسکالرز کی طرف سے کیا گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.