سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کی جانب سے عید الفطر کا اجتماع آریزو کے عالی شان ہوٹل آترسکو کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا۔ نماز عید الفطر کے اس اجتماع میں خصوصی خطاب قاری ممتاز قادری نے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیزیو میلان، اٹلی کے زیر اہتمام 18 ستمبر 2009 بمطابق 28 رمضان المبارک کو جمعۃ الوداع کا عظیم الشان اجتماع مشنری ساویریانی پارک میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد ملک محمد اصغر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان، اٹلی کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عظیم الشان روحانی اجتماع ہوا۔ یہ اجتماع منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈیزیو، میلان میں منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد صلوٰۃ التسبیح باجماعت ادا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) کے مرکز پر گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی اجتماعی افطاری کا اہتمام 29 اگست بروز ہفتہ کو کیا گیا جس میں کارپی اور قریبی شہروں کے لوگوں کو دعوت دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیزیو میلان کے زیراہتمام 28 اگست 2009ء کو سویریانی ھال کے سبزہ زار میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے ناظم ویلفیئر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (ساؤتھ اٹلی) میں سیدہ کائنات (رض) کانفرنس کا انعقاد 3 رمضان المبارک بروز سوموار کیا گیا۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد عرفان حیات رانجھا نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
نیشنل ایگزیکٹیو کونسل (NEC) ساؤتھ اٹلی کے مرکزی عہدیداران نے مورخہ 23 اگست 2009ء بروز اتوار بلزانو شہر کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورہ کرنے والے عہدیداران میں صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، ناظم میڈیا سمیع اللہ وڑائچ، ناظم دعوت و تربیت و حلقہ درود مختار قادری، ناظم ویلفیئر الطاف چیمہ اور دیگر احباب شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل (NEC) کا اجلاس مورخہ 16 اگست بروز اتوار کارپی شہر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت نومنتخب صدر حافظ عبدالمناف نے کی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو میں ہرسال کی طرح افطاری اور نماز تراویح کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس کی امامت کے فرائض قاری و حافظ ممتاز قادری حاصل کر رہے ہیں۔ امسال پہلی بار آریزو میں ویمن لیگ کی خصوصی درخواست پر خواتین کیلئے بھی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ماہ رمضان المبارک میں خواتین بھی باجماعت نماز تراویح ادا کر سکیں۔
تحریک منہاج القرآن دیزیو (اٹلی) کے تحت 14 اگست 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ایک عظیم الشان پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ نماز جمعہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے مقامی خطیب قاری محمد قاسم نے انسانی حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن پاک اور بخاری شریف سے حوالہ جات دیئے۔
14 اگست بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن کاپی کے مرکز پر خطاب جمعہ کا موضوع جشن آزادی کے حوالے سے تھا، اس سال منہاج القرآن اٹلی نے جشن آزادی کے موقع پر جشن نہیں منایا بلکہ پیغام آزادی کے پیغام پر زور دیا اور اس کی حقیقت بیان کی، کیونکہ موجودہ دور میں حالات ہمیں اسی بات کا سبق دیتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے فرائض سمجھیں اور ان کو پورا کریں اور حقیقت ہی بیان کریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میلان، اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 5 اگست 2009ء کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو اٹلی میں شب برات کے موقع پر شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام بعد از نماز مغرب منعقد ہوا۔
منھاج القرآن یوتھ لیگ دیزیو (میلان) اٹلی کے زیر اہتمام بروز اتوار بتاریخ 2 اگست 2009ء کو منھاج القرآن اسلامک سنٹر میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں 15 ساتھیوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے کیا گیا جس کی سعادت عقیل احمد (ممبر یوتھ) نے حاصل کی۔ اس کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت گلزار حسین (ممبر یوتھ) نے پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل دیزیو (میلان) اٹلی کے زیراہتمام بروز اتوار بتاریخ 2 اگست 2009ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں بعد از نمازِ ظہر محفلِ گیارھویں شریف منعقد کی گئی جو کہ گزشتہ کئی عرصہ سے جاری و ساری ہے۔ اس محفل کا اہتمام ہر انگریزی ماہ کے پہلے اتوار کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ریزیو اور گرد و نواح سے محب حضرات اور وابستگان تحریک کی شرکت ہوتی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نے انگریزی اور اردو کے بعد عربی زبان میں بھی مرکزی ویب سائٹ جاری کر دی ہے۔ www.Minhaj.org/arabicکے ایڈریس سے لانچ ہونے والی عربی ویب سائٹ کا افتتاح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ یورپ کے دوران میں کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.