سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآ ن یورپین کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ European Workshop on Peace and Integration کا آغاز17 جولائی 2009ء کو میلان، اٹلی میں ہو رہا ہے۔ جس میں خصوصی طور پر بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علاوہ صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی
منہاج یورپین کونسل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر انتظام 3 روزہ Peace & Integration Workshop کا انعقاد کیا گیا۔ 17 تا 19 جولائی تک ہونے والی اس ورکشاپ کو میلان کے معروف ہوٹل Ripa Monti میں منعقد کیا گیا۔ ورکشاپ کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے کی۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپین ممالک کے تنظیمی دورے کے دوسرے مرحلے میں فرانس سے اٹلی روانہ ہوگئے ہیں۔ فرانس کے مشہور ائرپورٹ چارلس ڈیگال پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری، صدر میڈیا کونسل راؤخلیل احمد، شیخ ارشد اور دیگر تحریکی ساتھیوں نے ناظم اعلیٰ کو رخصت کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی، اٹلی مرکز پر ھفتہ کی شام بعد از نماز مغرب ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں اٹلی بھر سے منہاج القرآن کی تمام تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت ظہیر احمد نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشل اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے شہر گلتیری میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کو خوبصورت ہال میں منعقد کیا گیا۔ محفل نعت میں خواتین و حضرات کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی۔
ربیع الاول شریف کی آمد کے ساتھ ہی عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عید میلاد منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ خاص طور پر دیار غیر میں رہنے والے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو بڑی شدت سے اس مبارک ماہ کی آمد کا انتظار کرتے ہیں اور پورا ماہ مبارک اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی محفلیں سجاتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام آریزو میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام اور جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ بروز اتوار 8 مارچ کو منہاج القرآن آریزو تنظیم کی جانب سے Hotel Etrusco میں ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مانتوا، اٹلی کے زیراہتمام محمد قاسم قادری کی رہائش گاہ پر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریجومیلیا، مودنہ اور دیگر تنظیمات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کے زیراہتمام عالمی سفیر امن، مجدد رواں صدی حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت احمد یار تارڑ نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی میں منہاج مصالحتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اٹلی میں مصالحتی کونسل کے قیام کیلئے پہلا پروگرام 14 فروری 2009ء بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء ڈیزیو مرکز پر منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں فیملیز نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام آریزو شہر میں جامع مسجد منہاج القرآن میں شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس مجلس میں صدر مجلس شوریٰ MQI اٹلی محمد علی بھاگت، مرکزی تنظیم کے صدر منشاد احمد گوندل اور نائب صدر حاجی اعجاز احمد اور ناظم سمیع اللہ وڑائچ اور سابق ناظم جاوید اقبال کے علاوہ نصیب احمد، نصیر احمد (کومو) اور امتیاز احمد (کارپی)نے شرکت کی۔
یکم جنوری 2009ء کو صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی محمد علی بھاگت اور سابقہ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی جاوید اقبال نے منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی کی عہدیداران کے ہمراہ آریزو شہر کا تنظیمی دورہ کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر آریز میں 25 اکتوبر بروز ہفتہ محترم محمد علی برکاتی کی والدہ محترمہ کے رسم چہلم کے سلسلے میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مقامی لوگوں کے علاوہ دوسرے شہروں سے آنے والے احباب نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن آریزو اٹلی کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں 27 ویں شب رمضان لیلۃ القدر کا خصوصی پروگرام اور شب بیداری منعقد کی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی صدر کے منشاد احمد گوندل مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام شب قدر مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت سے منائی گئی۔ لیلۃ القدر کے موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی میں لیلۃ القدر کے خصوصی روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ نماز تراویح کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت ونعت سے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.