سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن سسٹرز لیگ کارپی اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2014 کو منہاج اسلامک سنٹر میں پہلی تربیتی کلاس منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ایک کثیر تعدا میں شرکت کی۔
منہاج القرآن بریشیاء کے زیر انتظام مورخہ 20 جنوری 2014 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں بریشیاء اور گرد ونواح سے کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ ہالینڈ سے علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 18 جنوری 2014 مرکز منہاج القرآن آریزو کے خوبصورت ہال میں MQI آریزو کی جانب سے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت محفل پاک میں خطاب کیلئے علامہ حافظ اقبال اعظم الازھری ( ڈائریکٹر منہاج القرآن ویلفیئر یورپ) فرانس سے تشریف لائے۔ ان کے علاوہ مقامی معروف شخصیت امجد رولیہ (صدر پاکستان کیمونٹی) اورجناب اقبال وڑائچ ( صدر MQI ساوتھ اٹلی )نے بھی اس خوبصورت تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرخواتین و حضرات کی بڑ ی تعدادشریک محفل تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 05 جنوری 2014 کو خوبصورت شہر برکسن میں عظیم الشان میلاد مارچ اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سنٹر کارپی اٹلی پر سسٹرز لیگ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت انم عارف نے حاصل کی۔ اجلاس میں علاقے کی کثیر تعداد میں سسٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عائشہ علی بھاگت نے اجلاس کے اغراض ومقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہر دور میں معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا۔
منہاج القرآن بریشیاء کے زیر اہتمام فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس مورخہ 16 نومبر 2013 کو سکول والے ھال میں منعقد ہوئی، جس میں گرد و نواح سے رفقاء و اراکین و پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیر مسلموں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ کو پھر سے اپنے کردار کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں پاکستان کی جمہوریت کا نقشہ کھینچتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہر چیز پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، جو سب سے بڑا ڈاکو ہے وہی اہم عہدوں پر فائز ہو جاتا ہے اور جو سب سے بڑا قاتل ہو اس کو اتنا ہی بڑا عہدہ دے دیا جاتا ہے، اسی طرح پاکستان کے ہر شعبہ پر ایک ظالم، ایک ڈاکو اور ایک قاتل بٹھا دیا گیا ہے، جو غریبوں کی عزتیں جانیں اور مال کھا رہے ہیں اور اسلام کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی(اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2103 کوکارپی کی تنظیم نے صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں 300 افراد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مردہ دلوں کو جلا بخشتی ہے، جس چیز کا تعلق آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہو جائے وہ بابرکت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا مسلم امہ اپنا تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مضبوط کر لے تو پھر یہ امت معزز ہو سکتی ہے اور اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرسکتی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی، اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 21 جون 2103 کو محفل سماع کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اٹالین مہمانوں سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی اس پروگرام میں شریک تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی ذیلی تنظیم آریزو نے انتہائی خوبصورت مرکز خریدا اور اس کی تعمیر کی۔ مورخہ 20 جون 2013 ء بروز جمعرات کو صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے افتتاح کیا۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے تین روزہ دعوتی وتربیتی دورہ پر اٹلی پہنچ گئے۔ جہاں کارکنان نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا۔ اس دورہ کے دوران وہ اٹلی میں ورکزکنونشن، محفل سماع اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران اور فورمز کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کریں گے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں دو سطحوں پر کام کر رہی ہے، پاکستان میں عوامی شعور کی بیداری اور پاکستان سے باہر اسلام کے اصل چہرہ سے پوری دنیا کو روشناس کرانا۔ بعض نا عاقبت اندیشوں کی غلط حرکات کی وجہ سے دنیا بھرمیں اسلام اور پاکستانیوں کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا (اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 08 جون 2013ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح سے کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.