سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 11 فروری 2012ء بروز ہفتہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے جذبہ ایمانی،اور نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس سال محفل میلاد کا انعقاد منہاج القرآن کے خریدی گئے نئے اسلامک سنٹر و مسجد المصطفیٰ میں کیا گیا۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا) جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 25 دسمبر 2011ء کو جامع مسجد المصطفیٰ میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ناگویا بھر سے عوام الناس نے بھرپور شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 17 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکز منہاج القرآن جامع مسجد المصطفی باندوسٹی اباراکی کین میں عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سفیر تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 30 اگست 2011ء کو مرکز منہاج القرآن باندوشہر ابراکی کین جاپان میں ’’ قرآن پاک ‘‘ کی تعلیم حاصل کرنے والے کمسن جاپانی بچوں میں عید الفطر کی خوشی کے تحائف تقسیم کئے۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی جاپان بھر میں ہر جگہ جشن نزول قرآن و لیلۃ القدر کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ ہر جگہ مساجد میں رونق اور تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو شہر ابراکی کین میں نماز عصر کے ساتھ ہی گرد و نواح کی مسلمانوں کی کثیر آمد کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے اور رات بھر عبادات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن، محبت اور کردار سے پھیلا اور آج پوری کائنات میں اسلام کے نام لیوا موجود ہیں اور دن رات 24 گھنٹے کے اندر روئے زمین میں ہر وقت اذان کا بلند ہونا اسلام کی حقانیت کی دلیل ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ابراکی کین مرکز جاپان میں مورخہ31جولائی2011ء سے نماز تراویح کا آغاز ہو گیا۔ یورپ سے تشریف لائے مہمان سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خاں نے نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے کا آغاز کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا) جاپان کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد المصطفیٰ مرکز کا افتتاح ہوا اورشب برات کی محفل منعقد ہوئی۔
منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران (جاپان)، ناظم MPIC جاپان محمد انعام الحق اور میاں ظہور احمد (لائف ممبر) نے مورخہ 15 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور نظامت امور خارجہ کے سٹاف سے میٹنگ کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد شکیل ثانی جاپان کا تین ماہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مورخہ 09 مئی 2011ء کو ٹوکیو نارتیا ائیر پورٹ سے لاہور پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی اعلیٰ قیادت نے مورخہ 06 اپریل 2011ء منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔
جاپان میں 11 مارچ کو آنے والے شدید زلزلے اور ہلاکت خیز سونامی کے بعد جاں بحق ہونے والے پاکستانی ایاز محمد سلیم کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز عشاء جاپان میں واقع منہاج القرآن کے مرکز ابارا کی میں ادا کی گئی۔ جس میں ابارا کی، توچگی، سائتاما، چیبا اور ٹوکیو سمیت دیگر علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے وسیع حلقوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی اباراکی کین جاپان کی جانب سے حالیہ سونامی متاثرین کے لئے مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی مہم لانچ کی گئی۔ امدادی مہم کا اہتمام مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا) جاپان کے زیراہتمام مورخہ 27 فروری 2011 بروز اتوار بعد نماز عشاء پوٹ میسے ہال ناگویا میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران نے کی، دیگر مہمانوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر سلیم احمد خان، سیکرٹری جنرل حافظ محمد یعقوب، حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین (صدر منہاج القرآن ناگویا)، اعجاز کیانی، خالد علی، محمد عرفان، راجہ ظہور اور نعیم کیانی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء کو ناگویا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر علامہ شکیل احمد ثانی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.