سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی اباراکی کین جاپان کی جانب سے حالیہ سونامی متاثرین کے لئے مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی مہم لانچ کی گئی۔ امدادی مہم کا اہتمام مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا) جاپان کے زیراہتمام مورخہ 27 فروری 2011 بروز اتوار بعد نماز عشاء پوٹ میسے ہال ناگویا میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران نے کی، دیگر مہمانوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر سلیم احمد خان، سیکرٹری جنرل حافظ محمد یعقوب، حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین (صدر منہاج القرآن ناگویا)، اعجاز کیانی، خالد علی، محمد عرفان، راجہ ظہور اور نعیم کیانی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء کو ناگویا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر علامہ شکیل احمد ثانی تھے۔
منہاج ایشین کونسل کے صدرعلی عمران مورخہ 18 جنوری 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ علی عمران نے منہاج ایشین کونسل کے قیام اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران مرکز کا وزٹ کیا۔ منہاج ایشین کونسل کا صدر منتخب ہونے سے قبل ان کے پاس ناگویا جاپان کے صدر کی ذمہ داری تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے نو منتخب نائب صدر سید عثمان بخاری نے مورخہ 18 جنوری2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران سید عثمان بخاری نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ دفاتر کا وزٹ کیا اور بالخصوص منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم پراجیکٹ ’’آغوش‘‘ کا وزٹ بھی کیا۔ سید عثمان بخاری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں خدمات دینے والے جملہ قائدین اور سٹاف ممبران کی کاوشوں اور کوششوں کی تعریف کی۔
صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری جاپان کے 6 روزہ تنطیمی دورہ کو مکمل کرنے اور عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی کے بعد مورخہ 16 نومبر 2010ء کو ٹوکیو ایئر پورٹ سے کوریا کے تنظیمی دورہ کے لئے روانہ ہوئے۔
انٹر نیشنل پریس کلب جاپان کی طرف سے 15 نومبر 2010ء کو تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ کی میزبانی ٹوکیو کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد آصف نے کی جبکہ عشائیہ ٹوکیو کے معروف پاکستانی ریستوران مرحبا میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ٹوکیو کے زیراہتمام مورخہ 14 نومبر 2010ء بروز اتوار شام ٹوکیو کے کمیونٹی ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف لکھے گئے فتویٰ کی تقریب رونمائی اور امن کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدرصاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مورخہ 13 نومبر 2010ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن اباراکی مرکز پر اتحاد امت کے عنوان سے فکر انگیز خطاب کیا۔
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے تقریب سے ’’غیر مسلم معاشرے میں ایک مسلمان کا کردار‘‘ کے عنوان پر انتہائی مدلل خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج کے مسلمان کو قرآن مجید کے احکامات اور آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ سے راہنمائی لیتے ہوئے اپنے کردار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہو گا تاکہ دیگر آپ کے اخلاق وکردار سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف راغب ہوں نہ کہ آپ کے رویے میں پائی جانے والی شدت اور عدم برداشت کو دیکھ کر اسلام سے دور بھاگیں اور اسلام کو ایک شدت پسند مذہب سمجھیں۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے جاپان آمد کے بعد مورخہ 12 نومبر 2010ء کو جامع مسجد المصطفی مرکز منہاج القرآن ناگویا جاپان میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین قادری ساؤتھ ایشیا کے پہلے تنظیمی دورہ کے دوران مورخہ 11 نومبر 2010ء بروز جمعرات 6 روزہ دورہ پرجاپان پہنچ گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر اور بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے حسین محی الدین قادری ساؤتھ ایشیا کے پہلے تنظیمی دورہ کے دوران مورخہ 11 نومبر 2010ء بروز جمعرات 6 روزہ دورہ جاپان کے لئے ناگویا ایئر پورٹ پر پہنچے۔
مرکز منہاج القرآن انٹڑنیشنل جاپان باندوسٹی ابراکی کین میں آج سالانہ گیارھویں شریف کو انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس موقع پر جاپان بھر سے معروف نعت خواں حضرات نے ’’محفل نعت‘‘ میں حصہ لیا جس میں جاپان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے جنرل مینیجر محمد ارشد صمد درانی مہمان خصوصی تھے۔
گذشتہ دنوں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے جاپان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنشینل باندوسٹی ابراکی کین کی تنظیم سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ابراکی کین کی طرف سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرُمسرت موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.