سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے سالگرہ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کی 63 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں منہاج القرآن کے رفقا، اراکین ، وابستگان اور محبیبن کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اللہ رب العزت نے اس دور فتن میں ایک ایسے مرد مجاہد کو بھیجا جس نے اپنے آقاء کے خصوصی فیوضات سے اس ملک وقوم اور امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز اباراکی کین باندوشی جامع مسجدالمصطفیٰ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے 19 فروری 2014 کو بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ پر خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
صدر منہاج ایشیئین کونسل علی عمران نے سالگرہ کی تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کی زبوں حالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کو لاحق خطرات کو سمجھتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری انقلابی اقدام اٹھا رہے ہیں جن کا مقصد امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی ہے جس کے لئے انہوں نے ایک کروڑ نمازیوں کی کال دی ہے۔
منہاج القرآں انٹرنیشنل جاپان کے قائمقام صدر اور جنرل سیکرٹری اصغر علی بھنڈر اپنے نجی اور تنظیمی دورہ پاکستان کے بعد مورخہ 15 فروری 2014 کو واپس جاپان پہنچ گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران علامہ محمد شکیل ثانی، حافظ محمد یعقوب بٹ، مہر محمد اکرم اور عبدالحفیظ نے معزز مہمان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اصغرعلی بھنڈر نے اپنے استقبال کے لئے آنے والے جملہ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے دورہ کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام جامع مسجد المصطفیٰ ابارکی کین میں عظیم الشان شان غوث الاعظم کانفرنس بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف منعقد کی گئی جس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
پاکستان کے معروف کالم نگاراوریا مقبول جان مورخہ 09 فروری 2014 کو جاپان کا وزٹ کیا۔جاپان پریس کلب کے صدر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی طر ف سے اوریا مقبول جان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جاپان بھر کی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے مرکزی راہنماؤں نے شرکت کی۔
05 فروری 2014 کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا جس میں جاپان بھر کی سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیمات کے سربراہان نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی بھی اپنے وفد کے ہمراہ جن میں حافظ محمد یعقوب، محمد رفیع، سکندر علی پسیہ اور چودھری شاہد رضا شامل تھے نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تاحیات رفیق، معروف تاجر اور سیاسی وسماجی شخصیت سکندر علی پسیہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 02 فروری 2014 کو چیبا کین کی جامع مسجد شروئی میں ایصال ثواب کی تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کے زیر انتظام میلاد کا ساتواں بڑا پروگرام جامع مسجد القراء تجوید القرآن اسلامک سنٹر کوگا سٹی اباراکی کین میں یکم فروری کو منعقد ہوا جس کی صدارت چیئر مین مرکز قاری علی حسن نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی عالمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا کوامن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دینے کے لئے محافل میلاد منعقد کر تے ہیں۔ مینارپاکستان لاہور میں عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل میلاد منعقد ہوتی ہے جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوق اور شوق سے شرکت کرتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی کمیٹی کے زیر انتظام مورخہ 26 جنوری 2014 کو امام بارگاہ محمد وآل محمد میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی کمیٹی کے زیر انتظام مورخہ 13 جنوری 2014 کو آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر اباراکی کین سے میلاد مارچ کے لئے ایک بہت بڑا قافلہ ٹوکیو کے لئے روانہ ہوا، جس کی قیادت علامہ محمد شکیل (ڈائریکٹر منہاج القرآن، جاپان) نے کی۔
مولود کمیٹی جاپان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 05 جنوری 2014 کو جامع مسجد البلال یوکی میں عظیم الشان سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ منہاج القرآن اباراکی کین سے قافلہ حافظ محمد یعقوب کی قیادت میں روانہ ہوا۔ قافلے میں رانا محمد اکرم، عظیم بٹ، ثاقب الرحمن، حبیب الرحمن، ملک فیصل قادری، محمد سلیم شیرواور علامہ محمد شکیل ثانی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تعاون سے مورخہ 04 جنوری 2014ء کو جامع مسجد المصطفیٰ ضیافت میلاد کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔
مورخہ 29 دسمبر 2014 مرکز منہاج القرآن لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق اباراکی کین کی نو منتخب تنظیم اور رفقاء کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے قائمقام صدر محمد سلیم خان نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.