سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 25 دسمبر 2014 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے اشتراک سے ٹوکیو کی مشہور ومعروف مسجد ٹوکیو جامعی کے خوبصورت ہال میں بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم پیدائش جوش وخروش اور عقیدت احترام سے منایا گیا۔ پروگرام کی صدارت پریس کلب کے صدر چودھری شاہد رضا نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا اعلیٰ سطحی وفد علامہ شکیل احمد ثانی (ڈائیریکٹر جاپان) اور حافظ محمد یعقوب مغل کی قیادت میں مورخہ 22 دسمبر 2013 کو یاشیو جامع مسجد غوثیہ پہنچا۔ وفد میں حافظ محمد ایوب، محمد فیصل ملک، حبیب الرحمن،ثاقب الرحمن، چودھری شاہد رضا،محمد حامد،عظیم بٹ اور دیگر ساتھی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے سیکرٹری جنرل محمد اصغر بھنڈر مورخہ 9 دسمبر2013 کو دو ماہ کے نجی دورہ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور، پاکستان پہنچے جہاں ان کے فیملی ممبران کے علاوہ نظامت امور خارجہ کے ذمہ داران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام 14 نومبر 2013 کو جاپان کے مرکز المصطفیٰ مسجد میں 10 محرم الحرام کی شام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے اہل محبت نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین علامہ محمد شکیل ثانی نے عظمت اہل بیت اور طہارت اہل بیت رضی اللہ عنہم پر سیر حاصل گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام مورخہ 13 نومبر 2013 کو جاپان کی سب سے بڑی امام بارگاہ میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے اہل محبت نے شرکت کی۔ ٹوکیو، ناگویا، اباراکی کین، سائتاماکین، توچکی، یاشیوا اور گماکین سے اہل تشیع کی کثیر تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر محمد انعام الحق کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں نودا شہر کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ہانڈی میں مورخہ 15 اگست 2103 کو ایک شاندارگرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی صحافی، انجینئر، ڈاکٹر، بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنشینل جاپان کے مرکز جامع مسجد المصطفیٰ میں 26 رمضان المبارک مورخہ 03 اگست 2013 عظیم الشان محفل ختم قرآن اور شب قدر کا اہتمام کیا گیا، جسمیں جاپان بھر سے احباب نے شرکت فرمائی۔ پاکستان سے تشریف لائے مہمان قاری اللہ بخش نقشبدی (امام ادارہ منہاج القرآن لاہور) نے نماز تروایح میں ختم قرآن کیا جبکہ حافظ ذوالقرنین نے سماعت کی۔
مرکز منہا ج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندوشی شہر اباراکی کین میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مورخہ 07 اگست 2013 کو منعقد ہوا جس میں جاپان بھر سے دین اسلام کے لئے کام کرنے والی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی جامع مسجد المصطفیٰ ابارکی کین باندوشی میں07 اگست 2013 کو رویت ہلال کمیٹی جاپان کا اجلاس ہوا، جس میں پروفیسر سلیم الرحمن (چیئرمین رویت ہلال کمیٹی) کے ہمراہ جاپان بھر کی مذہبی وسماجی تنظیمات کے نمائندگان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گما کین جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 06 اگست 2013 کو Shitomora شہر میں ختم قرآن پاک کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں علامہ محمد شکیل ثانی، عالمی ایوارڈ یافتہ قاری اللہ بخش نقشبندی، محمد انعام الحق، اصغر علی بھنڈر، محمد سلیم خان اور دیگر رفقاء نے شرکت کی۔
جاپان بھر میں لیلۃ القدر اور ختم قرآن کی شاندار تقریبات منعقد ہوئیں، مورخہ 04 اگست 2103 کو باندوشی شہر اباراکی کین میں ختم قرآن کی تاریخی تقریب منعقد ہوئی جو نماز مغرب سے لے کر نماز فجر تک جاری رہی جس میں ٹوکیو، سایتاما، چیسا، یاشلو، ایباراکی، توجگی، اور دیگر کئی مقامات سے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین میں امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کی آمد کے موقع شاندار استقبال کیا گیا۔ امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کے مرکز منہاج القرآن میں داخل ہوتے ہی مرکز میں زیر تعلیم کمسن بچوں نے عربی میں استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ کمسن بچوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
علامہ محمد شکیل ثانی ( ڈائریکٹر اسلامک سنٹر اباراکی کین) نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے شب برات کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ترغیب دی اور انبیاء کرام کی سیرت مبارکہ، آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمل مبارک،صحابہ کرام کے معمولات بیان کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا مرکز (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 23 جون 2013ء کو بعد نماز عشاء شب برات کے حوالہ سے خصوصی محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا جس میں گرد و نواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل کے دوسرے بڑے مرکز جامع المصطفی ناگویا جاپان میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس کی صدارت الشیخ نعمت اللہ (ترکی) نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ( صدر سپریم کونسل) تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.