سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملائشیا کوالالمپور میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ڈالروں کے لیے کفر کے فتوے اور گالیاں دی جا رہی ہیں، نوجوانوں کے اخلاق بگاڑے اور دین فروشی اور گالم گلوچ سے نئی نسل کو اسلام سے بد ظن کیا جا رہا ہے، اسلام اخوت، رواداری اور امن و سلامتی کی اقدار کا محافظ دین ہے، مگر دین کا لبادہ اوڑھ کر دین فروشی کی جا رہی ہے اور نئی نسل کو اسلام کی اقدار سے متنفر کیا جا رہا، علمائے کرام، مشائخ وپیران کرام اس فتنہ کے خلاف اٹھیں اور خانقاہوں، منبر و محراب کے حقیقی کردار کو بحال کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام شاہ عالم میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ درس قرآن پیر سید عباد اللّٰہ شاہ راشدی ( سجادہ نشین پیر جھنڈو شریف سندھ) نے دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوالالمپور کے زیراہتمام استقبالِ رمضان کے حوالے سے تقریب، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر شاہ عالم میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کی صدارت صدر منہاج القرآن ملائیشیا عبدالرسول بھٹی نے کی جبکہ ڈاکٹر حامد فاروق بخاری شاہ صاحب اور ڈاکٹر اسد اللّٰہ شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام شاہ عالم میں درس عرفان القرآن بسلسلہ عرس مبارک 980 واں حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللّٰہ علیہ کا پروگرام منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کی مجلس شوریٰ کا اجلاساجلاس کی صدارت علی عمران صدر منہاج ایشین کونسل نے کی اور آئندہ 2 سال کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کی تنظیم نو کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام کلانگ میں محفل ذکر سیدنا امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حافظ محمد نعیم نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ حافظ محمد عمیر اور محترم سید سجاد حسین شاہ نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیاء کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی کی تقریب میں عبدالرسول بھٹی نے تلاوتِ کلامِ رحمن اور سید سجاد حسین شاہ نے نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی جبکہ حافظ محمد موسٰی نے گفتگو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے بلندئ دراجات کے لیے دعا کروائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام عہدیداران کے ساتھ نشست محترم مہتاب عباسی کے آفس میں منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت عبدالرسول بھٹی نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام شاہ عالم کوالالمپور ملائیشیا میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ درس عرفان القرآن کا آغاز حافظ محمد نعیم نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی کوریا کے دوران ’’ٹیکنالوجی یونیورسٹی شی ھنگ کوریا‘‘ کا دورہ کیا اور منہاج یونیورسٹی لاہور اور شی ھنگ یونیورسٹی کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے لئے MOU پر دستخط کیے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ایڈمنسٹریٹر ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر اوگان جے سے خصوصی ملاقات بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی و تحریکی دورہ پر ملائشیا پہنچ گئے، ائرپورٹ پر صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران، صدر ملائشیا عبدالرسول بھٹی، نائب صدر مہتاب عباسی، جنرل سیکریٹری علی رضا، محمد عمرالقادری، محمد سلیم قادری، علی سلنگی، محمد طارق، اقبال جنجوعہ، محترم راشد و دیگر ذمہ داران و وابستگان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ملائیشیا میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کے اخلاقِ حسنہ پر عمل پیرا ہونا اصل ایمان ہے۔ کانفرنس میں علمائے کرام، عرب شیوخ بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.