سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ناروے میں مذہبی سکالرز، مبلغین و علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، اتحاد امت، اعتدال و رواداری، امت کے وسیع تر مفاد میں قران وسنت کی پرامن تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے شیخ الاسلام کی خدمات اور مغرب میں نوجوانوں کے دلوں میں عشقِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کرنے اور امن بقائے باہمی کے زریں اصولوں اور اسلامی اقدار کے احیاء کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بین الاقوامی کردار پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام حضور شیخ الاسلام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سالگِرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کے لئے دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر ناروے پہنچ گئے ہیں۔ اوسلو ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ذمہ داران نے چیئرمین سپریم کونسل کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ عرفان القرآن کا ڈینش زبان میں ترجمہ مکمل ہو گیا ہے ترجمہ کی تکمیل پر اوسلو ناروے میں پروقار تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ناروے میں نمازِ جمعہ ادا کی، نمازِ جمعہ کی امامت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کروائی، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹرحسین محی الدین قادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران و وابستگان بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج سکالرز فورم یورپ کے عہدیداروں اور ممبرز سے منہاج اسلامک سنٹر اوسلو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفی العربی القادری اور دیگر فیملی ممبرز موجود تھے۔
منہاج القران انٹرنیشنل ناروے کے مرکز میں زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیراہتمام سلطان الاولیاء سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سینئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی حاجی میر عالم انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سنیئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ دینہ کے نواحی گاؤں بوڑیاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام سنایا گیا، جس میں انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے منہاج حلقہ درود کے زیراہتمام عید میلاد النبی ﷺ 2020ء کے موقع پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں فیملی محافلِ میلاد النبی ﷺ، آن لائن آڈیو بک ریڈنگ، آن لائن نعت گوئی، ختم القرآن اور کثرت سے نذرانہ درود و سلام شامل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے دیرینہ رفیق ایوب مغل مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر قائدین نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے کورونا وباء کے پیش نظر میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانے کے لیے رفقاء و کارکنان اور عام لوگوں کو ان کے گھر جا کر انہیں میلاد تحائف دئیے، تاکہ گھروں میں بیٹھے افراد بھی آقا کریم ﷺ کی آمد مبارکہ کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ناروے میں مختلف شعبہ جات کے اسکالرز اور پروفیشنلز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، علامہ عدیل ہاشمی اور علامہ صداقت علی قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہے جانے والی اقوام آنے والے دور کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے، اوسلو کے قائدین، مختلف شعبہ جات و فورمز کے نمائندگان اور خواتین بھی پروگرام میں شریک ہوئیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، صاحبزادہ صداقت علی قادری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.