سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انترنیشنل بارسلونا کے زیر اہتمام سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا گیا، کانفرنس میں منہاج القران انٹرنیشنل کے قائدین و کارکنان اور محبین اہلبیت نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے والد گرامی حضور فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃاللہ علیہ کے 51 عرس مبارک کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد، تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے جملہ فورمز کے رفقاء، کارکنان و وابستگان اور کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت کو اپنے بندوں کے وہ امور بہت زیادہ پسند ہیں جو مستقل ہوں، اللہ کے اولیاء اسقامت اور اعتدال والے ہوتے تھے وہ اپنے اوقاتِ کار کو 4 حصوں میں تقسیم کرتے تھے
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام میں 10 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب بارسلونا میں منعقد ہوئی، جس میں کورس کے شرکاء بچوں میں فن خطابت و نقابت کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر فن خطابت و نقابت کورس کے ٹرینر حافظ محمد موسٰی کا کہنا تھا کہ فن تقریر سیکھنا ہر بچے کا تربیتی و تعلیمی خواب ہے اور یہی بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔
تربیتی ورکشاپ کی آخری نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت محترم قاری خضر نقشبندی صاحب نے حاصل کی۔ اس کے بعد محترم حافظ قاری عطاء المصطفٰی نقشبندی صاحب نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ یہ کورس حافظ محمد موسٰی ( شاگرد رشید حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر قادری) نے کروایا.
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیدراوں اور پاکستانی کمیونٹیز کے نمائندہ افراد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ سوشل جسٹس کا عملی ماڈل تھی، پاکستان کو ریاست مدینہ کے قالب میں ڈھالنے کیلئے نظام انصاف کو سستا، مؤثر اور بروقت بنانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا ریاست مدینہ کے ذریعے دنیا کو بین المذاہب رواداری اور امن بقائے باہمی کا ایک مثالی ریاستی، انتظامی ماڈل عطا ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام اوسپیتالیت سٹی میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم اور امن کے فروغ کی تحریک ہے۔ جو پوری دنیا میں اسلام کے پر امن اور ترقی پسند تشخص کو اجاگر کر رہی ہے، اللہ رب العزت کا شکر اور شیخ الاسلام کی تربیت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی ذمہ داران و عہدیداران نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عشائیہ میں شریک عہدیداروں اور شرکاء سے تربیتی گفتگو بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا سپین کے تحت منھاج اسلامک سینٹر بادالونامیں محفل استقبال ربیع الاول کا انعقاد کیا گیا، جس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عطاء المصطفے نقشبندی نے حاصل کی۔
منہاج ایشین کونسل اور منہاج یورپین کونسل کا مشترکہ اور پہلا آن لائن اجلاس 15 اگست 2021ء کو ہوا۔ اجلاس میں منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران اور منہاج یورپین کونسل کے صدر ظلِ حسن نے اپنی اپنی کونسلز کے ساتھ شرکت کی اور منہاج القران کے عالمی سطح اور برہ اعظمی سطح کے امور پر تبادلہِ خیال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کو سپین میں منایا گیا۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے کی تقریب بارسلونا میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام منہاج ڈائیلاگ فورم کے نوجوانوں نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نوجوانوں کے ساتھ بین المذاہب رواداری و ہم اہنگی اور باہمی امن و محبت کے کلچر کو فروغ دینے پر زور دیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں قائم ہونے والے نئے اسلامک سنٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میلا زارگوزا میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا۔ جمعۃ المبارک کے بعد آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلا زارگوزا کے ذمہ داران و عہدیداروں سے ملاقات کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سپین پہنچ گئے۔ بارسلونا ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس، یوکے اور جرمنی کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے بارسلونا (سپین) پہنچے ہیں اور سپین میں آپ قائد ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
منہاج یوتھ لیگ بادالونا سپین کے زیراہتمام “یوتھ سیمینار” کا انعقاد کیا گیا جس میں الفاطمیہ فاؤنڈیشن اور بی ایم ڈرائیونگ اسکول کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے نوجوانوں کو زندگی گزارنے، تعلیمی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے اور مقامی معاشرے میں اپنا مقام کیسے بنائیں جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.